National

بھارت مویشیوں کی صحت سے متعلق 33ویں عالمی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے

137views

بھارت، نئی دلّی میں آج، ایشیا اور بحرالکاہل کیلئے، میویشیوں کی صحت کے علاقائی کمیشن کی عالمی تنظیم WOAH کی 33 ویں کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔

بھارت سمیت 36 ملکوں کے مندوبین، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سینئر افسران، پرائیویٹ شعبے کے نمائندگان اور مویشیوں کے علاج معالجے کی پرائیویٹ تنظیمیں، اِس کانفرنس میں شرکت کررہی ہیں۔ 

کووڈ-19 عالمی وبا کے سبب درپیش چیلنجوں کی وجہ سے، انسان اور جانوروں کے، ربط ضبط کے ماحول میں، خطرات کا اندازہ کرنے میں، سائنسی مہارت کے رول کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ 

اِس سے، یہ ضرورت بھی اجاگر ہوتی ہے کہ مستقبل کے چیلنجوں کے پیش نظر، جانوروں کے علاج معالجے کی خدمات کے دوران، خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے کے ساتھ ساتھ خود کو محفوظ رکھا جائے اور اِس سے متعلق صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ 

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.