NationalUttrakhand

اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلعے میں زیر تعمیرسلکیارا سُرنگ میں بچاﺅ اور امدادی کام دوسرے دن بھی جاری

214views

اتراکھنڈ کے اُترکاشی ضلعے میں زیر تعمیر Silkyara سُرنگ میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو باہر نکالنے کیلئے راحت اور بچاﺅ کام آج دوسرے دن بھی جاری ہے۔ اترکاشی کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک روہیلا نے بتایا ہے کہ سرنگ سے ملبہ ہٹانے کا کام زور وشور سے جاری ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ سرنگ میں پھنسے ہوئے سبھی ورکرس محفوظ ہیں اور اُنھیں پائپ کے ذریعے وافر مقدار میں خوراک اور آکسیجن فراہم کیا جارہا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے Silkyara سرنگ کا دورہ کیا اور حادثے کے مقام پر موجود عہدیداروں سے بچاﺅ اور امدادی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بچاﺅ کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی سرکاریں سرنگ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی ہرممکن کوششیں کر رہی ہیں۔ آفات سے نمٹنے والی قومی اور ریاستی فورس اور دوسری ایجنسیاں اور ماہرین کو پھنسے ہوئے تقریباً 40 ورکروں کو نکالنے کی غرض سے تعینات کیا گیا ہے۔ سرنگ میں پھنسے ہوئے زیادہ تر ورکرس جھارکھنڈ، اترپردیش، اڈیشہ، بہار اور مغربی بنگال کے باشندے ہیں۔ حادثہ اتوار کی صبح اُس وقت پیش آیا جب مٹی کے تودے گرنے کے سبب سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کی وجہ سے 40 ورکرس تقریباً 150 میٹر اندر پھنس گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر موسم میں کام آنے والی سڑک بنانے کی غرض سے رِشی کیش یمنوتری قومی شاہراہ پر ایک سرنگ تعمیر کی جارہی ہے۔x

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.