کولکاتہ، 27 اکتوبر:۔(پی آئی بی)مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے آج مغربی بنگال میں 487 کروڑ روپے کی لاگت سے لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی) کے پیٹرا پول کے مسافر ٹرمینل بلڈنگ اور میتری گیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن، وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ کے سکریٹری ڈاکٹر راجیندر کمار، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل شری دلجیت۔ سنگھ چودھری اور ایل پی اے آئی کے چیئرمین شری شری آدتیہ مشرا سمیت کئی معززین موجود تھے۔ اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج یہاں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ، مسافر ٹرمینل بلڈنگ اور میتری دوار کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہر شعبے میں نئی زندگی کا سانس لینے کے وژن کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد مودی جی نے تعلیم، صحت، داخلی سلامتی، سرحدی سلامتی اور کھیل سمیت تمام شعبوں میں بہت سی نئی شروعات کی ہیں اور انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر کامیابی میں تبدیل کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی) ملک کی ترقی، اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے، زبان، ثقافت اور ادب کے تبادلے میں بہت بڑا حصہ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایل پی اے آئی Prosperity، Peace، Partnership اور Progress کے 4-P فارمولے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ شاہ نے کہا کہ آج کی نئی شروعات اس پورے خطے کی خوشحالی میں ایک بڑی تبدیلی لانے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی اے آئی کے اس اقدام سے یہاں امن قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ نقل و حرکت کے لیے قانونی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے نقل و حرکت غیر قانونی طور پر ہوتی ہے اور غیر قانونی راستے ہندوستان اور بنگال کے امن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
29
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول پہنچا
اقلیتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کے بعدکا نفرنس کی آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول...
مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تیسواں سالانہ بینائی جانچ و آپریشن کیمپ کا انعقاد
آسنسول،20نومبر (راست) آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 82 میں واقع مسلم فنڈ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تیسواں...
ضلع مغربی بردوان کے کمپیوٹر ٹیچروں نے جشن فتح منایا
آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام سیکنڈری ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں کمپیوٹر کو ایک مضمون کے طور پر متعارف...
ایک نفع بخش امت کی حیثیت سے تنظیم واتحاد کے ساتھ زندگی گذاریں
شہر کولکاتا میں امارت شرعیہ کی سالانہ مجلس شوری میں حضرت امیر شریعت مدظلہ کا خطاب کولکاتہ ۱۷؍نومبر ۲۰۲۴ء(راست) شہر...