Bihar

مظفرنگر: ٹرک میں چھپا کر بہار بھیجی جا رہی 22 لاکھ کی غیرقانونی شراب برآمد

147views

مظفرنگر: اتر پردیش کے مظفرنگر ضلع کی تھانہ بڑھانہ پولیس کی ٹیم نے اتوار کو ایک ٹرک سے 402 پیٹی غیر قانونی شراب برآمد کی۔ شراب کی قیمت 22 لاکھ روپے قرار دی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شراب پنجاب سے بہار لے جائی جا رہی تھی۔ دریں اثنا، پولیس نے دو اسمگلروں گروسیوک اور ستنام کو بھی گرفتار کر لیا، جو بنیادی طور پر پنجاب کے رہائشی ہیں۔

مظفر نگر دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ آدتیہ بنسل نے بتایا کہ بڑھانہ پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر پولیس فورس کے ساتھ مشکوک گاڑیوں کی جانچ کررہے تھے، جب اطلاع ملی کہ پنجاب کی شراب کی بڑی مقدار سے لدا ایک ٹرک پارسولی پولس چوکی سے گزرے گا۔ اس اطلاع پر پولیس نے ٹیم کے ساتھ مشترکہ چیکنگ شروع کی۔

اسی دوران پنجاب نمبر والا ٹرک آتا ہوا نظر آیا۔ چیکنگ کو دیکھ کر ٹرک ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی جس کے بعد تھانے کی ٹیم نے اس کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے پر اسے پکڑ لیا۔ ٹرک کو چیک کیا گیا تو اس میں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی انگلش شراب، پنجاب مارک کے 402 بکسیں برآمد ہوئیں۔

اس دوران پکڑے گئے بین ریاستی شراب اسمگلر سے برآمد شدہ شراب کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس نے بتایا کہ وہ چنڈی گڑھ، امبالہ، سہارنپور کے راستے بہار کو شراب سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف شاہ پور تھانے میں آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.