ڈھاکہ، 27 نومبر (یو این آئی) بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو بدھ کے روز ملک کے ہائی کورٹ نے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں بری کر دیا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن ضیاء کو چیریٹیبل ٹرسٹ کے کرپشن کیس میں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں 29 اکتوبر 2018 کو ٹرائل کورٹ نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی روزنامہ ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق، ہائی کورٹ نے بدھ کے روز اس کیس میں محترمہ خالدہ ضیاء اور دیگر دو افراد کو سنائی گئی زیریں عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 30 اپریل 2019 کو، ہائی کورٹ کی دوسری بنچ نے محترمہ خالدہ ضیاء کی اپیل پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی جس میں بدعنوانی کے مقدمہ میں ان کی سزا اور قید کو چیلنج کیا گیا تھا اور زیریں عدالت کے فیصلے کے اس حصے پر بھی روک لگا دی گئی جس میں ان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔زیریں عدالت سے سزا یافتہ تین دیگر ملزمان میں حارث چوہدری (اب متوفی) بھی شامل تھے، جو سابق وزیر اعظم کے اس وقت کے سیاسی سکریٹری تھے۔
19
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آسٹریلیا میںنابالغوں کیلئے سوشل میڈیا پر قومی پابندی
ٹیک بزنس مین ایلون مسک نےتنقید کی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی ناراض کینبرا یکم دسمبر (ایجنسی) آسٹریلیا 16...
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
ماسکو یکم دسمبر:(ایجنسی)روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں پیدا کی جانے والی نئی صورت حال پر...
اسرائیلی حملے میں ملازمین کی شہادت کے بعد فوڈ چیریٹی نے غزہ میں مہم کو روک دیا
لندن، یکم دسمبر (یو این آئی) چیریٹی ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں...
شام میں حملوں کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ ہیں: ایران
تہران یکم دسمبر (ایجنسی) موجودہ خطرے کی روشنی میں شام میں روسی فوجی اڈے پر حفاظتی اقدامات کی اطلاعات کے...