ماسکو یکم دسمبر:(ایجنسی)روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں پیدا کی جانے والی نئی صورت حال پر باہم تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ تبادلہ خیال دونوں وزرائے خارجہ نے فون پر کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے اس موقع پر شامی اپوزیشن کے مسلح حملوں کے خلاف بشارالاسد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس امر کا اظہار ایرانی میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں حملے امریکی واسرائیلی منصوبے کا نتیجہ ہیں۔ تاکہ خطے میں عدم استحکام بڑھایا جاسکے۔ہفتے کے روز شام کی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ اس کے فوجیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ یہ فوجی اپوزیشن کے حملوں میں اس وقت ہلاک ہوئے ہیں جب اپوزیشن نے حلب شہر پر حملے کیے۔ اس واقعے سے بشارالاسد کے شمال مغربی صوبے میں ایک نیا چیلنج پیدا ہو گیا ہے۔ کہ وہ فوج کی تعینات کو نئے سرے سے کریں۔روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے شام میں صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان دہشت گردانہ حملوں سے شام میں صورت حال خطرناک ہو گئی۔
45
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف بر داری
برطانیہ کے شاہ چارلس سمیت عالمی رہنماؤں نےمبارکباد پیش کی واشنگٹن، 21جنوری (یو این آئی) جرمنی، اسپین، برازیل اور جنوبی...
متحدہ عرب امارات کی بھارت کیلئے غیر تیل کی تجارت
22.6 فیصد بڑھ کر 53.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ابوظہبی۔ 21؍ جنوری۔ ایم این این۔متحدہ عرب امارات اور ہندوستان...
امریکہ نے تائیوان کی بحریہ کو تربیت دینے کے معاہدے پر دستخط کئے
تائی پے۔ 21؍جنوری۔ ایم این این۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ نے تائیوان کی...
ترکی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک
انقرہ، 21 جنوری (یو این آئی) ترکی کے شمال مغربی صوبے بولو میں منگل کو ایک ہوٹل میں زبردست آگ...