International

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے گھر پر فلیش بموں سے حملہ، متعدد افراد گرفتار

11views

اسرا ئیل میں نتن یا ہو کے خلاف بڑھتی عوامی نا را ضگی سے عوام کی توجہ بھٹکانے کیلئے امریکہ کی نئی شاطرانہ چال

تل ابیب 17 نومبر (ایجنسی) اسرائیل کی پولیس نے تین افراد کو وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی نجی رہائش پر روشنی کے گولے فائر کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔حکام کے مطابق ہفتے کی شب گولے فائر ہونے کے وقت وزیرِ اعظم اور ان کے اہلِ خانہ قیساریہ میں ان کی نجی رہائش پر موجود نہیں تھے۔حکام نے اس واقعے میں کسی کے زخمی نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔اتوار کو پولیس نے بیان میں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔حکام نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق ممکنہ طور اسرائیل میں نیتن یاہو کے ناقدین سے ہو سکتا ہے۔اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے واقعے کی مذمت کی ہے اور تشدد پر اکسانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔نیتن یاہو کو گزشتہ کئی ماہ سے یرغمالوں کے مسئلے سے نمٹنے کے اپنی حکومت کے طریقۂ کار کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے خلاف کئی بڑے احتجاجی مظاہرے بھی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی یرغمالوں کا مسئلہ گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا۔ غزہ کی پٹی میں اس حملے سے شروع ہونے والی جنگ ایک سال بعد بھی جاری ہے۔ ناقدین کا مؤقف رہا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت کی سیکیورٹی اور انٹیلی جینس ناکامی کی وجہ سے یہ حملے ممکن ہوئے اور حماس کے ساتھ یرغمالوں کی رہائی کے کسی سمجھوتے پر نہ پہنچنے کی وجہ سے تاحال کئی اسرائیلی غزہ میں یرغمال ہیں۔گزشتہ ماہ نیتن یاہو کی قیساریہ میں واقع اسی رہائش پر لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے ڈرون ٹکرایا تھا اور اس وقت بھی وہ اور ان کے اہل خانہ وہاں موجود نہیں تھے۔
قابل ذکر ہے کہ تین دن قبل امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے غزہ کی جنگ میں حقیقی اور توسیعی وقفوں کا مطالبہ کیا ہے تاکہ رہائشیوں کو امداد کی ترسیل ہو سکے ۔لیکن تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرا ئیل میں نتن یا ہو کے خلاف بڑھتی عوامی نا را ضگی سے عوام کی توجہ بھٹکانے کیلئے امریکہ یہ شا طرانہ کھیل کھیل رہا ہےبرسلز، بلجئیم میں ایک دورے کے دوران بلنکن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ غزہ کے بڑے علاقوں میں کسی بھی لڑائی، کسی بھی تنازعے میں حقیقی اور توسیعی وقفے دیکھنا چاہتا ہے تاکہ امداد کو ان لوگوں تک موثر طور پر پہنچایا جا سکے جنہیں اس کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے انسانی ہمدردی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لیے ہیں اور اس نے ان اہداف کو بھی پورا کر لیا ہے جو اس نے اپنے لیے مقرر کئے تھے ۔ انہوں نےکہا کہ ‘‘ یہ جنگ کو ختم کرنے کا وقت ہونا چاہیے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.