National

ای ڈی نے اروند کیجریوال کو آٹھواں سمن بھیجتے ہوئے 4 مارچ کو طلب کیا

129views

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے آٹھواں سمن بھیجا ہے۔ اس سمن میں ای ڈ ی نے انہیں 4 مارچ کو تفتیش کے لیے بلایا ہے۔ دہلی میں مبینہ شراب پالیسی معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہی ایجنسی اس سے قبل کیجریوال کو 7 سمن بھیج چکی ہے لیکن وہ کسی بھی سمن پر ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

’نابالغوں کے درمیان رضامندی سے جنسی تعلقات قائم کرنا جرم نہیں‘، پاکسو قانون پر کرناٹک ہائی کورٹ کا اہم تبصرہ

اس سے قبل ساتویں سمن کو کیجریوال نے غیر قانونی بتا تے ہوئے ایجنسی کے سامنے حاضر ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال پر دہلی کی ایکسائز پالیسی میں بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اسی کے ساتھ ای ڈی بھی منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں نے اس معاملے میں اب تک عآپ کے دو بڑے لیڈر منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔

جھارکھنڈ: کسانوں کا 2 لاکھ روپے تک قرض ہوگا معاف، چمپئی حکومت نے کیا اعلان

اس سے قبل 22 فروری کو ای ڈی نے کیجریوال کو 7 واں سمن بھیجا تھا اور 26 فروری کو تفتیش کے لیے بلایا تھا لیکن کیجریوال نہیں گئے۔ عام آدمی پارٹی نے اس وقت کہا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے اور اس کی سماعت 16 مارچ کو ہے، لہذا ای ڈ ی کو روزانہ سمن بھیجنے کے بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

چھتیس گڑھ: ’فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک تینوں افراد نکسلی نہیں تھے‘، مہلوکین کے کنبہ کا دعویٰ

واضح رہے کہ دہلی حکومت نے 17 نومبر 2020 کو نئی شراب پالیسی نافذ کی تھی۔ 22 جولائی 2022 کو گورنر وی کے سکسینہ نے ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزیوں اور ایکسائز پالیسی میں خامیوں کی شکایت پر سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی تھی۔ دراصل دہلی کے چیف سکریٹری کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شراب کے لائسنس ہولڈرس کو غلط فائدہ پہنچانے کے لیے شراب پالیسی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد 28 جولائی 2022 کو ایکسائز کے وزیر منیش سسودیا نے محکمہ کو پرانی ایکسائز پالیسی کو لاگو کرنے کا حکم دیا تھا۔ اگست 2022 کو سی بی آئی نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی۔ اس معاملے میں ای ڈی کی انٹری 22 اگست 2022 کو ہوئی تھی۔ 26 فروری کو سی بی آئی نے منیش سسودیا کو اور 4 اکتوبر کو سنجے سنگھ کو گرفتارکیا تھا۔

بہار میں روزانہ 600 لوگوں کو کاٹتے ہیں کتے، ایک رپورٹ میں انکشاف

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو ای ڈ ی نے پہلے 2 نومبر کو بلایا لیکن وہ نہیں گئے۔ پھر21 دسمبر کو طلب کیا اور وہ اس بار بھی پیش نہیں ہوئے۔ پھر3 جنوری کو بلایا لیکن اس بار بھی وہ نہیں گئے۔ چوتھی بارانہیں 17 جنوری کو بلایا گیا اور وہ اس بار بھی پیش نہیں ہوئے۔ پانچویں بار 2 فروری کو بلایا گیا اور وہ نہیں گئے۔ پھر چھٹی مرتبہ ای ڈی نے انہیں19 فروری کو بلایا اور اس بار بھی وہ نہیں گئے۔ ساتویں بار26 فروری کو بلایا گیا اور وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس بارای ڈ ی کی جانب سے بھیجا گیا یہ آٹھواں سمن ہے جس میں اس نے 4 مارچ کوکیجریوال کو تفتیش کے لیے بلایا ہے۔

Follow us on Google News