National

لوک سبھا انتخابات: عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لیے چار اور ہریانہ کے لی ایک امیدوار کے نام کا کیا اعلان

87views

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے منگل کو لوک سبھا انتخابات کے لئے دہلی سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ پارٹی نے ہریانہ کی ایک سیٹ پر بھی اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر گوپال رائے نے کہا ہے کہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان تمام مساوات اور انڈیا اتحاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ہندوستان میں 70.7 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ’او ٹی ٹی‘ سروسز سے لطف اندوز

آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، عام آدمی پارٹی کی طرف سے کلدیپ کمار کو مشرقی دہلی، سومناتھ بھارتی کو نئی دہلی، سہیرام پہلوان کو جنوبی دہلی اور مہابل مشرا کو مغربی دہلی سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ ہریانہ میں کوروکشیتر سے سشیل گپتا کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہندوستان کا پہلا انسان بردار خلائی مشن جلد روانہ ہوگا، وزیر اعظم مودی نے کیا 4 خلابازوں کے ناموں کا اعلان

دہلی کی باقی تین سیٹوں پر کانگریس اپنے امیدوار اتارے گی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر منعقدہ پی اے سی (سیاسی امور کمیٹی) کی میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کا اعلان 24 فروری کو کیا گیا تھا، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ عام آدمی پارٹی دہلی کی 4 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ دوسری طرف کانگریس کو 3 سیٹیں دی گئیں۔ ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کو ایک لوک سبھا سیٹ دی گئی ہے، جبکہ کانگریس 9 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

Follow us on Google News