جمشیدپور ۲۴؍اکتوبر (راست) جمشیدپور مشرقی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر اجے کمار نے این جی او کے دفتر میں پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔اس دوران ان کے ساتھ ایڈووکیڈ پردیپ کمار سنگھ ،سینئرکانگریسی لیڈررام آسرے پرساد ،تجویز کردہ پی این جھا اور روندر جھا عرف نٹو جھا موجود رہے ۔اجے کمار نے دو سیٹ میں پرچہ نامزدگی کیا ۔اس سے پہلے اپنے کارکنوں کے ساتھ ڈاکٹر اجے کمار نے گولموری چوک پر واقع ہنومان مندر میں پوجا ارچنا کی ۔اس کے بعد وہاں سے آم بگان میدان پہنچے جہاں ڈاکٹر اجے نے کارکنوں کو خطاب کیا ۔اس کے بعد جلوس کے طور پرچہ نامزدگی کرنے این جی او کے دفتر پہنچے ۔پرچہ نامزدگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ جمشیدپور مشرق میں گزشتہ پچیس سالوں سے ایک ہی خاندان کی حکمرانی رہی ۔اس خاندان کے خوف اور دہشت سے لوگوں کو نجات دلانا میری پہلی اولیت ہے جو بی جے پی خاندان واد کا مخالفت کرتی رہی آج وہی خاندان واد کی نایاب مثال پیش کر رہی ہے ۔صرف کولہان میں پتنی ،بیٹا اور بہو کو ٹکٹ دے کر بی جے پی نے ثابت کر دیا ہے کہ خاندان کا مطلب صحیح ارجن منڈا کی پتنی میرا منڈا ،سابق وزیر اعلیٰ چمپائی سورین کا بیٹا بابو لال سورین اور گورنر رگھور داس کی بہو پرنیما ساہو ہی ہوتا ہے ۔ڈاکٹر اجے نے کہا کہ صحت تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا کرانا میری اولیت ہے ۔مالکانہ حق صرف جمشیدپور کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری ریاست کا ایک اہم مسئلہ ہے ۔اگر لوگوں نے حمایت دی تو مالکانہ حق کے لئے ایک کمیشن تشکیل کرکے اس مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے کوشش کی جائے گی ۔جمشیدپور مشرق میں منظم اور غیر منظم مزدوروں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے اس کی صحت سہولیات کے لئے جمشیدپور میں ایک ای ایس سی آئی اسپتال کی تعمیر کرنا میری اولیت ہے ۔وہیں سرکاری اسکولوں کو اپ گریٹ کرکے وزیر اعلیٰ ماڈن اسکول بنانا جہاں سی بی ایس سی کی پڑھائی ہو گی ۔
15
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب :گنتی کی تیاریاں مکمل؛ نتیجہ آج
تمام سیٹوں کے انتخابی نتائج شام 5 بجے تک آجائیں گے: کے روی کمار جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 22 نومبر:۔...
فتح جلوس کے حوالے سے پولیس الرٹ
دارالحکومت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 22 نومبر:۔ جھارکھنڈ اسمبلی کے نتائج 23 نومبر کو آنے...
انتخابی فنڈ پر بی جے پی لیڈر کمل بھگت اور پنچو سنگھ دست و گریباں
جھگڑے میں تین افراد زخمی پاکوڑ 22 نومبر: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد پاکور اسمبلی حلقہ کے برہاروا...
دفعہ 163 کے تحت انتخابی رزلٹ آنے تک امتناعی حکم نافذ
کائونٹنگ سینٹرعلاقے میں5یا زیادہ افراد جمع نہیں ہوں گے، مہلک ہتھیار اور آتشیں اسلحہ پر پابندی۔لاؤڈ اسپیکرپر پابندی ہوں گی دیوگھر 22 نومبر:...