Bihar

پٹنہ جنکشن پر بم کی اطلاع سے خوف و ہراس، ڈاگ اسکواڈ اور جی آر پی کر رہی ہے تلاش

Patna-Junction-RPF-Dog-Squad
157views

پٹنہ، 13 اکتوبر:۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ جنکشن کے اسٹیشن پر بم کی خبر سے کہرام مچ گیا۔ پٹنہ جنکشن کے اسٹیشن منیجر راجو کمار کو کسی نے پٹنہ جنکشن پر بم کی اطلاع دی۔ انہوں نے فوری طور پر جی آر پی پٹنہ کو اس کی اطلاع دی۔ جی آر پی نے ڈاگ اسکواڈ ٹیم کو اسٹیشن پر اتار دیا ہے۔ بم کی تلاش جاری ہے۔بم کی اطلاع ملتے ہی جی آر پی نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ڈاگ اسکواڈ کے ذریعے تلاشی جاری ہے۔ جی آر پی کی ٹیم کلاک روم سے مسافروں کے ویٹنگ روم تک تلاشی آپریشن کر رہی ہے۔ جہاں کہیں بھی کوئی مشکوک چیز نظر آرہی ہے اس کی چھان بین کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بم اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ بم کس پلیٹ فارم پر ہے۔ اس لیے جی آر پی نے پلیٹ فارم تقریباً خالی کر ادیا ہے۔ احتیاط برتی جا رہی ہے کہ اگر معلومات درست نکلیں تو کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ جی آر پی کی ٹیم بم کو بہت احتیاط سے تلاش کر رہی ہے۔ واضح ہو کہ 20 دسمبر 2022 کو پٹنہ جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 10 پر بم کی اطلاع ملی تھی۔ حالانکہ یہ محض افواہ ثابت ہوئی۔ لیکن جب تک اس کی مکمل تصدیق نہیں ہو جاتی جی آر پی کسی بھی معلومات کو ہلکے مہیں نہیں لے سکتی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.