National

حج کے پورے اخراجات 4 مئی تک جمع کرائیں نہیں تو اطلاع دیں : حج کمیٹی آف انڈیا

123views

حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے ایسے عازمین حج جنھوں نے ابھی تک  جو کہ تقریباً 2600 عازمین ہیں جنہوں نے  پورے حج اخراجات جمع نہیں کیے ہیں، اْن سے درخواست ہے کہ حج اخراجات کی تیسری اور آخری قسط 4 مئی 2024 یا اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) یا یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) کی کسی بھی شاخ میں یا آن لائن سہولت کا استعمال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔

 حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے گزارش ہے کہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع  یعنی درخواستِ منسوخی فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرینِ حج کو موقع مل سکے۔

حج انتظامات میں مصروف سعودی عرب سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی ای آر نے عازمین سے اپیل کی ہے وقت بہت کم ہے 9 مئی 2024 سے حج فلائٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ آپ فیصلے میں جلدی کریں اور مزید معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابط قائم کر یں اور کسی بھی پروپیگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.