National

کیجریوال اپنی اہلیہ سنیتا سے آج جیل میں نہیں مل پائیں گے

90views

تہاڑ جیل حکام نے سنیتا کیجریوال کو ان کے شوہر اروند کیجریوال سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ سنیتا دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال سے ملنے تہاڑ جیل جانے والی تھیں۔ تہاڑ ذرائع کے مطابق آتشی کو آج اروند کیجریوال سے ملاقات کے لیے جیل آنا ہے، دوپہر ساڑھے 12 بجے کا وقت مقرر ہے۔ یہ ملاقات ایک ہفتہ پہلے طے ہوئی تھی اور اگلے دن پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی کیجریوال سے ملاقات طے ہے۔

تہاڑ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنیتا کیجریوال کو دو پہلے سے طے شدہ ملاقاتوں کے بعد  ہی ان کواپنےشوہر اروند کیجریوال سے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ منگل کے بعد ان  سے مل سکیں گی۔ جیل مینول کے مطابق ہفتے میں دو ملاقاتوں کی اجازت ہے۔ تہاڑ انتظامیہ کے مطابق کیجریوال کی اہلیہ سنیتا اب تک تہاڑ جیل میں 4-5 بار ان سے مل چکی ہیں۔ لیکن جیل مینوئل ہر ایک پر لاگو ہوتا ہے، خواہ عام ہو یا خاص۔

عام آدمی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشی کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اجازت ہے۔ جیل قوانین کے مطابق ایک ہفتے میں دو ملاقاتیں ہو سکتی ہیں اور ہر ملاقات میں دو افراد موجود ہو سکتے ہیں۔ اسی کے مطابق آتشی کے ساتھ سنیتا کیجریوال کا نام بھی میل کے ذریعے تہاڑ جیل انتظامیہ کو بھیجا گیا تھا۔ لیکن سنیتا کیجریوال کی ملاقات کو جیل انتظامیہ نے روک دیا، اب صرف آتشی ہی دہلی کے وزیراعلیٰ سے مل سکیں گی۔

اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو ان کی سرکاری رہائش گاہ سے دہلی شراب پالیسی کے معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کا الزام ہے کہ وہ اس گھوٹالے کے اہم سازشی تھے اور شراب کے تاجروں سے رشوت طلب کرنے میں براہ راست ملوث تھے۔ ان الزامات کو مسترد کرنے والی عام آدمی پارٹی کہتی رہی ہے کہ دہلی میں قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور چیف منسٹر کیجریوال جیل سے ہی حکومت چلائیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.