National

 دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو انفورسمینٹ ڈائکٹوریٹ نے طلب کیا

318views

انفورسمینٹ ڈائکٹوریٹ نے ایکسائز پالیسی سے وابستہ کالے دھن کو جائز شکل دینے کے کیس میں دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو جمعرات کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالے دھن کو جائز شکل دینے کی روک تھام سے متعلق ایکٹ کے تحت جناب کیجریوال کو سمن جاری کیا گیا ہے۔ جانچ ایجنسی دلی میں مذکورہ کیس کے تحقیقاتی افسر کے سامنے دلی کے وزیراعلیٰ کے بیان کے بعد ان کا بیان قلمبند کرے گی۔

اِدھر دلی BJP کے سربراہ وریندر سچدیوا نے کہا ہے کہ جناب کیجریوال اور ان کی پوری ٹیم، جو اپنے آپ کو ایماندار کہتے ہیں، بے نقاب ہو چکی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اس گھپلے کا منصوبہ بنانے میں اروند کیجریوال کا اہم رول ہے اور وہی اس کے قائد ہیں۔

دوسری طرف عام آدمی پارٹی کی لیڈر اور دلی کی وزیر آتشی نے کہا ہے کہBJP ایک جھوٹے کیس میں جناب کیجریوال کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لیڈر کسی بھی دباﺅ میں نہیں آئیں گے۔x

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.