انقرہ، 20 نومبر (یو این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کو ترکیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت سے انکار کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی صدر کو آذربائیجان میں منعقدہ کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ترکیہ کے صدر نے برازیل میں جی 20 سمٹ کے دوران صحافیوں کو بتایا ’ہم نے اسرائیلی صدر کو کوپ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ہم نے متبادل راستے اور دیگر آپشنز تجویز کیے تھے۔‘ترکی کے انکار کے بعد اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے اپنا آذربائیجان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، اسرائیلی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ’صورت حال کے جائزے اور سیکیورٹی وجوہ پر صدر نے آذربائیجان میں کلائمیٹ کانفرنس کے لیے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک سال قبل حماس کے حملے کے بعد غزہ میں فلسطینی گروپ کے خلاف تباہ کن جنگ شروع کر دی تھی، ترکیہ نے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا تھا تاہم سرکاری طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کیے گئے۔ اردوان نے کہا ’کچھ معاملات پر بطور ترکیہ، ہم ایک مؤقف اختیار کرنے پر مجبور ہیں، اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔‘
30
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسرائیل کی قید سے آزاد ہوئے 90 فلسطینی
غزہ میں شاندار استقبال؛ پُرجوش نوجوانوں نے فتح کا پرچم لہرایا غزہ، 20 جنوری:۔ (ایجنسی) جنگ بندی معاہدہ کے تحت...
بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے
ورلڈ اکنامک فورم کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف دیواس ۔ 20؍ جنوری ۔ ایم این این۔ ورلڈ اکنامک فورم...
وزیر خارجہ جے شنکر نے واشنگٹن ڈی سی میں جاپان، آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی
واشنگٹن ڈی سی۔ 20؍ جنوری۔ ایم این این۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں جاپان...
حلف اٹھاتے ہی 100 سے زائد احکامات پر دستخط کریں گے ٹرمپ
مسلم ممالک پر پابندی ، روس ۔ یوکرین جنگ بندی سے دنیا کو متاثر کرنے کی تیاری واشنگٹن، 19 جنوری:۔...