28
ریاستی حکومت کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی ہدائت
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 4 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو 6 دسمبر تک ریاست میں چوکیداروں کی تقرری کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایس این پاٹھک نے چوکیدار کی تقرری کا مطالبہ کرنے والی مختلف عرضیوں پر جمعہ کو سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ہے۔ درخواست گزاروں کی طرف سے وکیل ایم ایم شرما نے بحث کی۔ ان کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو انڈر ٹیکنگ دی ہے کہ تقرری کا عمل 3 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ لیکن انڈر ٹیکنگ دینے کے بعد بھی تقرری کا عمل مکمل نہیں ہوا۔قابل ذکر ہے کہ ریاست بھر میں کل 4861 چوکیداروں کی تقرری ہونی ہے۔ لیکن تقرری کے عمل میں تاخیر کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔