West Bengal

شمالی بنگال میں نیا دفتر قائم کرے گی سی بی آئی، ریاستی حکومت مدد کرے گی

CBI
109views

کولکاتا، 20 اکتوبر :۔ مغربی بنگال میں مختلف معاملات کی تحقیقات کر رہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اب دارالحکومت کولکاتا کے ساتھ شمالی بنگال میں بھی دفتر قائم کرنے جا رہی ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے ہر قسم کی لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ وہاں مرکزی ایجنسی کے عہدیداروں کے لیے آمدورفت کا انتظام ریاستی حکومتکرے گی۔اس ہفتے کلکتہ ہائی کورٹ کی طرف سے اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو ہدایات دینے کے بعد مرکزی ایجنسی نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ عدالت نے یہ ہدایت اس معاملے میں سی بی آئی کی اپیل کے بعد دی ہے۔ سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ ان کے افسران کو اکثر مختلف معاملات میں تفتیش کے لیے کولکاتا سے شمالی بنگال جانا پڑتا ہے۔ایسے میں انہیں وہاں مستقل کیمپ آفس کی ضرورت ہوتی ہے جو ریاستی حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ عدالت نے کیس میں سی بی آئی کے وکیل کے دلائل کو درست پایا اور ریاستی حکومت کو اس کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس سے قبل ریاستی پولیس کے 10 اہلکاروں کو سی بی آئی میں تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جس میں دو انسپکٹر اور آٹھ کانسٹیبل شامل ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ سی بی آئی کا یہ قدم شمالی بنگال میں جانچ میں تیزی لانے کے لیے بہت اہم ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.