Bihar

دانا پور میں ڈینگی سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد اہل خانہ مشتعل، مارپیٹ میں دو پولیس اہلکار زخمی

124views

پٹنہ، 20 اکتوبر :۔ راجدھانی پٹنہ کے داناپور تھانہ علاقے کے بڑی مچھوا ٹولی میں واقع ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں ڈینگی کے مریض کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ موت کے بعد اہل خانہ نے نرسنگ ہوم میں جم کرہنگامہ اور توڑ پھوڑ کی۔ ہنگامہ دیکھ کر اسپتال کا تمام عملہ فرار ہوگیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی،حالانکہ مشتعل اہل خانہ نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سول ڈریس میں پہنچی اور لوگوں کوپرسکون کرنے کی کوشش کی لیکن مشتعل اہل خانہ نے سول ڈریس میں کانسٹیبل راکیش کمار سنگھ اور ہوم گارڈ شیلیش کمار کے ساتھ مارپیٹ کر انہیں زخمی کردیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے ہنگامہ کررہے لوگوں پر ہلکی طاقت کا استعمال کیا اور تب جا کر معاملہ پرسکون ہوا۔ اس سلسلے میں نرسنگ ہوم کے ڈاکٹر جی ایم مشرا نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے جس میں متوفی مریض کے رشتہ داروں پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا الزام عائد یا گیا ہے۔ نرسنگ ہوم کے ڈاکٹر نے تحریری شکایت میں بتایا کہ مریض کی پلیٹ لیٹس بہت کم تھیں۔ اسے باہر ریفر کیا گیا لیکن گھر والوں نے نرسنگ ہوم میں ہی علاج کرنے کو کہا۔ اس کی طبیعت بھی بہتر ہوگئی۔ بعد میں اس کی اچانک موت ہو گئی جس کے بعد اس کے گھر والوں نیان کے ساتھ گالی گلوج اور مارپیٹ کرتے ہوئے تو ڑ پھو ڑ کی اور کاو?نٹر سے تقریباً 50 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے جو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ مچھوا ٹولی پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں پیش آیا جہاں دیارہ کے نیا پانا پور نو دیاری رہائشی جلاندھر ر ائے کے 23 سالہ بیٹے گولو کو ڈینگی کے علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔ مریض کا ڈاکٹروں نے علاج کیا اور شام کو وہ صحت یاب ہو گیا لیکن بعد میں اچانک پیٹ میں درد ہونے کے بعد شام کو اس کی موت ہو گئی۔ لواحقین نے نرسنگ ہوم کے ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.