Thursday, December 18, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1345

ہینگچو ایشیائی کھیلوں میں بھارت نے اب تک ستّر میڈل حاصل کئے ہیں

0

چین کے Hangzhou میں جاری ایشیائی کھیلوں میں بھارت کا تمغے جیتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کَلایشیائی کھیلوں کے دسویں دن بھارت نے سونے کے دو، چاندی کے دو اور کانسے کے پانچ تمغےجیتے۔ اِس طرح بھارت اب تک مجموعی طور پر 69 تمغے جیت چکا ہے۔ اِن میں سونے کے 15،چاندی کے 26 اور کانسے کے 28 تمغے شامل ہیں۔ بھارت فی الحال چوتھے مقام پر ہے۔

        Athletics میں خواتین کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں بھارت کی Annu Rani نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ خواتین کی پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں بھارتکی Parul چودھری نے سونے کا تمغہ جیتا۔

        اس کے بعد مردوں کے Decathlon مقابلے میں تیجسون شنکر نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

        مردوں کی 800 میٹر کی دوڑ میں محمد Afsal نے بھارت کیلئے چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

        مردوں کی Triple Jump میں بھارت کے پروین Chithravel کو کانسے کا تمغہ ملا۔

         اسکے علاوہ خواتین کی 400 میٹر کی رُکاوٹ دوڑ میں وِدّیا رام راج نے کانسے کا تمغہ جیتکر ملک کا نام روشن کیا۔

        اِدھر خواتین کے 54 کلو گرام کے باکسنگ سیمیفائنل میں پریتی پوار نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

        مردوں کے Canoe ڈبل ایک ہزار میٹر کے مقابلے میں بھارت کے ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ Salam کو کانسے کا تمغہ ملا۔

        مردوں کے 92 کلو گرام سے زیادہ کے زمرے کےباکسنگ سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد نریندر Berwal کو کانسے کا تمغہ ملا۔

آج بھارت کے لیےنیرج چوپڑا مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں حصہ لیں گے اور اپنے تاج کی دفاع کرنےکی کوشش کریں گے۔ اولمپک میں تمغہ جیتنے والی Lovlina Borgohain بھی آج خواتین کے 75 کلوگرام زمرے میں چین کی کھلاڑیLi Qian کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے کھیلیں گی۔

آج ایتھیلٹکس کےدیگر مقابلوں میں بھارت کے مردوں اور خواتین کی چار ضرب چار سو میٹر کی رِلے ٹیمیںبھی حصہ لیں گی۔ AvinashSable بھی پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں حصہ لیں گے۔ بھارتکی مردوں کی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ کھیلے گی۔

تیر اندازی، بیڈمنٹن،باکسنگ، برج، شطرنج، غوطہ زنی، ہاکی اور گھڑ سواری کے مقابلوں میں بھارت آج تمغے جیتنےکی کوشش کرے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

0

ایک غیر معمولی واقعےمیں امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر Kevin MaCarthy کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ 210 ووٹوں کےمقابلے 216 ووٹوں سے ایوان نے اپنے لیڈر کو برطرف کردیا۔ 208 ڈیموکریٹکس ارکان کے ہمراہآٹھ ریپبلیکنس ارکان نے بھی MaCarthy کو ہٹانےکے لیے ووٹ دیے۔ ان کو برطرف کرنے کی قیادت فلوریڈا سے ریپبلیکن کے نمائندے Matt Gaetz نے کی۔ x

آتم نر بھر ندھی اسکیم نے پچاس لاکھ ریڑی پٹری والوں کا احاطہ کر کے ایک زبردست سنگ میل حاصل کیا

0

پرائم منسٹر اسٹریٹوینڈرس آتم نربھر ندھی، پی ایم سواندھی اسکیم نے ملک بھر کے پچاس لاکھ سے زیادہ ریڑھیپٹری والوں کو تعاون فراہم کرکے ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ ہاﺅسنگ اور شہری امورکی وزارت کے زیرِ اہتمام ایک پہل کے طور پر یہ اسکیم ریڑھی پٹری والوں کو باضابطہ طورپر اقتصادی دائرے میں لانے کےلئے بیحد اہم رہی ہے۔

اس اسکیم کی رسائیکو وسعت دینے کے وزیراعظم نریندر مودی کے نظریے نے اس کی توسیع کے لیے ٹھوس کوششیںکی ہیں۔ اس سال یکم جولائی سے ہاﺅسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے ایک مہم کا آغازکیا گیا جس میں اسکیم کے تحت حاصل کیے جانے والے اہداف پر نظرِ ثانی کی گئی۔ اِس دورانکئی اعلیٰ سطحی جائزے کا انعقاد کیا گیا اور اسکیم کی نگرانی کی گئی۔ اس اجتماعی کوششکے نتیجے میں پچاس لاکھ سے زیادہ ریڑھی پٹری والوں کو آٹھ ہزار چھ سو کروڑ روپے سےزیادہ کے تقریباً 66 لاکھ قرضے دیے گئے۔ پچھلے تین مہینے کے دوران ریاستوں نے 12 لاکھسے زیادہ نئے ریڑھی پٹری والوں کو کامیابی کے ساتھ شامل کیا ہے۔ یکم جون 2020 کو شروعکی گئی پی ایم سواندھی اسکیم شہری ریڑھی پٹری والوں کے لیے بہت چھوٹی قرض اسکیم ہےجس کا مقصد ریڑھی پٹری والوں کو پچاس ہزار روپے تک کے بغیر ضمانت کے قرض فراہم کرناہے۔ x

آسام حکومت نے پانچ مقامی مسلم برادریوں کے سماجی، اقتصادی جائزے کیلئے عمل شروع کردیا

0

آسام سرکار نے گوریا،موریا، دیشی، سید اور Julha پر مشتمل پانچ مقامی مسلم برادریوںکے سماجی اور اقتصادی جائزے کا عمل شروع کرنے کو اصولی طور پر اپنی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ گوہاٹی میں وزیراعلیٰ ہیمنت بسو سرما کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دورانلیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ضروری اقدامات کرےں تاکہ آئندہکے سماجی اور اقتصادی جائزے کو یقینی بنایا جا سکے۔ جناب سرما نے کہا کہ اِس جائزےکی تکمیل کے بعد اعداد و شمار کا استعمال آسام سرکار پانچ مقامی مسلم برادریوں کی سماجی،سیاسی، تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے لیے جامع اقدامات کرنے کے لیے کرے گی۔ریاستی کابینہنے ان پانچ مسلم برادریوں کی مقامی حیثیت کو منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کے دفترنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جناب سرما نے پچھلے سال مقامی مسلم برادریوں کے دانشور افراداور سرکردہ شہریوں کے ساتھ ایک مکالماتی سیشن میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد مسلم برادریوںسے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مقامی مسلم برادریوں کے نمائندوں کےساتھ کئی ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔x

مرکز نے نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ، آل تریپورہ ٹائیگر فورس اور ان کے ذیلی گروپوں کو غیر قانونی تنظیمیں قرار دیا

0

مرکزی حکومت نے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ NLFT، آل تریپورہ ٹائیگرفورس ATTF اور اس کی ذیلی تنظیموں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے پانچبرس کے لیے اِن تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ کَل ایک نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہنے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ NLFT اور ATTF کی سرگرمیاں ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے لیےنقصان دہ ہیں اور یہ تنظیمیں غیر قانونی ہیں۔ یہ تنظیمیں تخریبی اور پُر تشدد سرگرمیوںمیں ملوث ہیں، حکومت کے اختیارات کو چیلنج کر رہی ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کو حاصلکرنے کے لیے لوگوں کے درمیان دہشت گردی اور تشدد کو پھیلا رہی ہیں۔

وزارت نے مزید کہاکہ اگر ان تنظیموں پر فوری طور پر کارروائی نہیں کی گئی اور انھیں کنٹرول نہیں کیاگیا تو وہ اپنے کیڈر کو علیحدگی پسندی، تخریبی اور پُر تشدد سرگرمیوں کو بڑھانے کےلیے استعمال کریں گی۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ تنظیمیں بھارت کی خود مختاری اور سالمیتکے خلاف دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر ملک مخالف سرگرمیاں انجام دے سکتی ہیں۔x

کوڈرما: جے ای کا امتحان دینے جا رہے دو نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت

کوڈرما، 3 اکتوبر ( ہ س)۔ چندواڑہ تھانہ علاقہ کے تحت ارواں گوری پل کے قریب منگل کی صبح تقریباً 5 بجے دو گاڑیوں کی ٹکر سے بائک پر سوار دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ معلومات کے مطابق جے نگر کے سانتھ کے رہنے والے جوہت کمار (ولد گھنشیام رام) اور محسن انصاری (ولد امتیاز انصاری)، دونوں کی عمر تقریباً 22 سال،ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جے ای کا امتحان دینے ہزاری باغ جا رہے تھے۔اس دوران گوری ندی کے پل کے قریب ان کی بائک ایک ویگن آر کار سے ٹکرا گئی جس میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ان کی موٹر سائیکل مکمل طور پر جل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کا شکار ہونے والی ویگن آر کار کو قبضے میں لے کر کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال کوڈرما بھیج دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ صدر اسپتال کوڈرما پہنچے ۔ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں نے کوڈرما کے ایک نجی ادارے سے انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا تھا۔

ورلڈ کپ کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر ہوئے اجے جڈیجا

0

کابل، 3 اکتوبر (ہ س)۔ سابق بھارتی بلے باز اجے جڈیجا کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔اجے جڈیجا نے 1992 سے 2000 تک بھارت کے لیے 15 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 26.18 کی اوسط سے 4 نصف سنچریوں اور 96 رنوں کے بہترین اسکور کے ساتھ 576 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے اس عرصے کے دوران 196 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں (او ڈی آئی) میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی ہے۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 6 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی مدد سے 37.47 کی اوسط سے 5359 رن بنائے ہیں۔وہ 111 فرسٹ کلاس اور 291 لسٹ اے گیمز کا بھی حصہ رہے ہیں اور کھیل کے دونوں فارمیٹس میں 31 سنچریوں اور 88 نصف سنچریوں کے ساتھ ہر فارمیٹ میں 8000 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ اس وقت افغانستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھارت میں ہے۔ تاہم پریکٹس گیمز کے ابتدائی مراحل میں ان کی تیاریوں میں اس وقت رکاوٹ پیدا ہوئی جب جنوبی افریقہ کے خلاف ان کا میچ تھرواننت پورم میں شدید بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ ایک گیند بھی نہیں پھینکی گئی۔ افغانستان اپنا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ میچ (آج) منگل کو سری لنکا کے خلاف گوہاٹی میں کھیلے گا اور وہ 7 اکتوبر کو دھرم شالہ میں بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔ افغانستان کی ٹیم درج ذیل ہے: حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، رحمت شاہ، ریاض حسن، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، عبدالرحمن، نور احمد، مجیب الرحمان، فضل الحق، فاروقی – نوین الحق ریزرو، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، فرید احمد۔

ایشین گیمز بیڈمنٹن: پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

0

ہانگژو، 3 اکتوبر ( ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار شٹلر ایچ ایس پرنے اور پی وی سندھو نے منگل کو یہاں ایشین گیمز کے بیڈمنٹن مقابلے میں اپنے اپنے حریفوں پر سیدھے گیم میں جیت کے ساتھ مردوں اور خواتین کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔کمر کی چوٹ کی وجہ سے چین کے خلاف مردوں کی ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہونے والے عالمی نمبر سات پرنے کورٹ پر واپس آئے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا کے بٹداوا منکھبٹ کو 25 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-9، 21-12 سے شکست دی۔اگلے راونڈ میں ان کا مقابلہ اردن کے بہادین احمد الشانیک یا قازقستان کے دمتری پنارین سے ہوگا۔سابق عالمی چیمپئن سندھو بھی اچھی فارم میں نظر آرہی ہیں اور انہوں نے عالمی نمبر 21 چینی تائپے کی وی چی سو کو 21-10، 21-15 سے شکست دی۔سندھونے آخری اور واحد مرتبہ اس ماہ کے شروع میں دبئی میں ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میںسو کے خلاف کھیلا تھا۔ اگلے راونڈ میں سندھو کا مقابلہ انڈونیشیا کی پتری کسوما وردانی یا ہانگ کانگ کی لیانگ کا ونگ سے ہوگا۔

ٹی-20 بین الاقوامی سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ہندوستانی بلے باز بنے یشسوی

0

نئی دہلی، 3 اکتوبر (ہ س)۔ ایشین گیمز 2023 کے کوارٹر فائنل میں نیپال کے خلاف ہانگژو کے پنگفینگ کیمپس کرکٹ فیلڈ میں منگل کو نوجوان کھلاڑی یشسوی جیسوال ٹی- 20 انٹرنیشنل سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ جیسوال نے شبھمن گل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جیسوال نے 21 سال، 9 ماہ اور 13 دن کی عمر میں سنچری بنائی، جب کہ شبھمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف 23 سال اور 146 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔ جیسوال نے اس فارمیٹ میں اپنے چھٹے میچ میں اپنی پہلی ٹی- 20 انٹرنیشنل سنچری بنانے کے لیے 48 گیندیں لیں۔ انہوں نے 16ویں اوور میں سومپال کامی کی گیند پر سنچری بنائی۔بائیں ہاتھ کے بلے باز گل، سریش رینا، کے ایل راہل، روہت شرما، سوریہ کمار یادیو، دیپک ہڈا اور وراٹ کوہلی کے بعد ٹی-20 ای میں سنچری بنانے والے آٹھویں ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ میچ کی بات کریں تو اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے یشسوی جیسوال (100) کی سنچری اور آخر میں رنکو سنگھ کے 15 گیندوں میں تیز 35 رنوں کی بدولت 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 202 رن بنائے۔

بھوپال میں ہوا میٹرو ٹرین کا ٹرائل رن، وزیر اعلیٰ نے دکھائی ہری جھنڈی

بھوپال، 3 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں منگل کو میٹرو ٹرین کا ٹرائل رن شروع ہوا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے یہاں سبھاش نگر ڈپو سے میٹرو کو ہری جھنڈی دکھا کر ٹرائل کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سبھاش نگر سے رانی کملا پتی اسٹیشن تک میٹرو کا سفر بھی کیا۔ اس دوران میٹرو کی ٹیکنیکل ٹیم اور حکام بھی ساتھ رہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم بھوپال سے منڈیپ، بھوپال سے سیہور اور بھوپال سے ودیشا تک میٹرو لے جائیں گے۔ انہوں نے بھوپال کے لوگوں کو میٹرو کے لیے دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سبھاش نگر ڈپو میں منعقدہ عظیم الشان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ بھوپال میٹرو نے نقل و حمل میں انقلاب لایا ہے۔ ہم میٹرو سے جھیلوں کے اپنے شہر کو دیکھنے کی خوشی سے لطف اندوز ہوں گے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھوپال نے گھوڑا گاڑی سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور آج یہ سفر میٹرو ٹرین تک پہنچ گیا ہے۔ بھوپال میں جس رفتار سے میٹرو کا کام ہوا ہے اس کے لیے میں پوری ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ اب یہ میٹرو عدم مساوات کی خلیج کو بھی پْر کرے گی۔