ہانگژو، 3 اکتوبر ( ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار شٹلر ایچ ایس پرنے اور پی وی سندھو نے منگل کو یہاں ایشین گیمز کے بیڈمنٹن مقابلے میں اپنے اپنے حریفوں پر سیدھے گیم میں جیت کے ساتھ مردوں اور خواتین کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔کمر کی چوٹ کی وجہ سے چین کے خلاف مردوں کی ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہونے والے عالمی نمبر سات پرنے کورٹ پر واپس آئے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا کے بٹداوا منکھبٹ کو 25 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-9، 21-12 سے شکست دی۔اگلے راونڈ میں ان کا مقابلہ اردن کے بہادین احمد الشانیک یا قازقستان کے دمتری پنارین سے ہوگا۔سابق عالمی چیمپئن سندھو بھی اچھی فارم میں نظر آرہی ہیں اور انہوں نے عالمی نمبر 21 چینی تائپے کی وی چی سو کو 21-10، 21-15 سے شکست دی۔سندھونے آخری اور واحد مرتبہ اس ماہ کے شروع میں دبئی میں ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میںسو کے خلاف کھیلا تھا۔ اگلے راونڈ میں سندھو کا مقابلہ انڈونیشیا کی پتری کسوما وردانی یا ہانگ کانگ کی لیانگ کا ونگ سے ہوگا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593079