National

پنجاب میں اکیلے الیکشن لڑے گی بی جے پی، اکالی دل کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں

69views

چنڈی گڑھ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پنجاب میں لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑے گی۔ پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ سنیل جاکھڑ نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ یہ اعلان شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور بی جے پی کے درمیان پارلیمانی انتخابات کے لیے دوبارہ اتحاد کے لیے بات چیت کی قیاس آرائیوں کے درمیان کیا گیا ہے۔

سات مرحلوں پر مشتمل انتخابات کے آخری مرحلے میں پنجاب میں لوک سبھا کی 13 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔ جاکھڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’بی جے پی پنجاب میں اکیلے الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ پارٹی نے یہ فیصلہ لوگوں اور پارٹی کارکنوں سے ملنے والے ‘فیڈ بیک’ کے بعد لیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، پارٹی نے یہ فیصلہ پنجاب کے عوام، پارٹی کارکنوں، رہنماؤں اور کسانوں کی رائے کی بنیاد پر کیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب کے تمام تاجروں، مزدوروں اور پسماندہ طبقات کے روشن مستقبل کے لیے کیا گیا ہے۔

جاکھڑ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے جو کام کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پچھلے 10 سالوں میں کسانوں کی فصلیں کم از کم امدادی قیمت پر خریدی گئی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.