بہار، جھارکھنڈ، ہمالیہ کے ذیلی علاقے، مغربی بنگال، سکم، شمالی اڈیشہ، شمالی چھتیس گڑھ میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان
259
بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے دو دنکے دوران بہار، جھارکھنڈ، ہمالیہ کے ذیلی علاقے، مغربی بنگال، سکم، شمالی اڈیشہ، شمالیچھتیس گڑھ میں شدید سے بہت شدید بارش کے جاری رہنے کا امکان ہے۔ اپنی تازہ ترین اطلاعمیں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی جھارکھنڈ اور اُس سے ملحق شمالی چھتیس گڑھکے اوپر کم دباﺅ کا حلقہ بن گیا ہے۔ مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ خطہ میں بھی آج ہلکیسے متعدل بارش ہونے کا امکان ہے جس میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور بجلی چمکنے کیبھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوںکے دوران ملک کے باقی حصوں سے جنوب مغربی مانسون کا سلسلہ مزید ختم ہونے کے لیے حالاتسازگار رہیں گے۔×