Sports

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا

29views

آسٹریلیا کی گیندبازوں کی شاندار مظاہرہ، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور بنانے سے روک کر سیریز پر قبضہ جمایا

برسبین، 24 ستمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے منگل کو نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹی-20 میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے جیت لی۔آسٹریلیا کی گیندبازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور بنانے سے روک دیا جس کے بعد ایلیس پیری (36) اور ایشلے گارڈنر (33) نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو پانچ گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ جارجیا ویرہم کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز میں 51 رن دے کر چار وکٹیں لینے والے ایشلے گارڈنر کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔آج یہاں 147 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کا آغازاچھا نہیں رہا اور 26 کے اسکور پر بیتھ مونی (6) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی جارجیا ویرہم نے کپتان الیسا ہیلی کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ساتویں اوور میں امیلیا کیر نے الیسا ہیلی (27) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو دوسری کامیابی دلائی۔ تیسری وکٹ کے طور پر جارجیا ویرہم (26) اور پھر ایلیسا پیری 29 گیندوں میں (36) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ 19ویں اوور میں فتح کے قریب، ایزسن کارسن نے ایشلے گارڈنر (33) کو آؤٹ کیا۔ فیبی لیچ فیلڈ (5) اور تالیا میک گرا (6) رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے 19.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 148 رن بناکر میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈن کارسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ فرین جونز، ہننا رو اور امیلیا کیر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل جارجیا پلمر (53) اور امیلیا کیر (40) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 147 رن کا ہدف دیا۔آج یہاں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سوزی بیٹس اور جارجیا پالمر کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 45 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں جارجیا ویرہم نے سوزی بیٹس (19) کو بولڈ کرکے نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی امیلیا کیر نے جارجیا پالمر کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور دوسری وکٹ کے لیے 73 رن کی شراکت قائم کی۔ 17ویں اوور میں جارجیا ویرہم نے جارجیا پلیمر کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ جارجیا پالمر نے 48 گیندوں پر 53 رن کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ اگلے ہی اوور میں ایشلے گارڈنر نے امیلیا کیر کو بولڈ کردیا۔کیر نے 36 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔ اینابیل سدرلینڈ نے 19ویں اوور میں کپتان سوفی ڈیوائن (تین) اور بروک ہالیڈے (دو) کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ ازابیلا گیج 20ویں اوور میں (ایک) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں۔ میڈی گرین (12) اور ہننا رو (تین) رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹوں پر 146 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ اور جارجیا ویرہم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.