National

لداخ میں تیرہ گیگاواٹ کی قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ کو منظوری

176views

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے گرین توانائی کوریڈور مرحلہ دو کے پروجیکٹ کے تحت لداخ میں بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے 13 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔ 

نئی دلّی میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 2029-30 تک قائم کیا جائے گا اور اس پر 20 ہزار 773 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوں گے، جن میں سے 40 فیصد گرانٹ تقریباً 8 ہزار 309 کروڑ روپے مرکز کی طرف سے دستیاب کرائے جائیں گے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ اس کا ٹرانسمیشن لائن ہماچل پردیش اور پنجاب سے گزرتے ہوئے ہریانہ میں کیتھل تک جائے گا، جہاں اِسے نیشنل گرِڈ سے جوڑا جائے گا اور جموں و کشمیر میں بجلی کی فراہمی کے لیے اِسے Leh-Alusteng-Srinagar لائن سے مربوط کیا جائے گا۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ 2030 تک غیر روایتی ایندھن کے ذریعے 500 گیگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے ہدف میں یہ پروجیکٹ اہم رول ادا کرے گا۔

یہ پروجیکٹ بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم گرین انرجی کوریڈور مرحلہ 2 کے علاوہ ہے۔ مرحلہ 2 کے پروجیکٹ تقریباً 20 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کو گرِڈ سے مربوط کرنے کے لیے گجرات، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، راجستھان، تمل ناڈو اور اترپردیش میں نافذ ہے اور امید ہے کہ 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.