National

چوری کے الزام میں خاتون کو تھرڈ ڈگری ٹارچر، چوکی انچارج سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج

140views

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک خاتون کو تھرڈ ڈگری ٹارچر کرنے پر خاتون سب انسپکٹر اور تین دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ وحشیانہ تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اس معاملے میں عدالت کے حکم پر کارروائی کی گئی ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق یہ معاملہ حضرت گنج کے دارالشفاء پولیس چوکی کا۔ یہاں ایک خاتون پر چوری کا الزام لگا۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کو پکڑ کر چوکی پر لے آئی۔ پولیس نے چوکی میں اس خاتون کر لاکر نہایت بے دردی سے مارا۔ الزام ہے کہ اس خاتون کو تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا گیا۔ خاتون پولیس انسپکٹر اور دیگر پولیس اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے خاتون کو پولیس چوکی میں لا کر اس قدر مارا پیٹا کہ اس کی کھال تک ادھڑ گئی۔ اس کے بعد اسے خون میں لت پت حالت میں چھوڑ دیا گیا۔

خاتون کے اہل خانہ نے اس معاملے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ عدالت کے حکم پر خاتون چوکی انچارج سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ عدالت کے حکم پر پی جی آئی پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 323، 504، 506، 342 اور 384 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.