Sports

محمد رضوان نے پکڑا حیرت انگیز کیچ، بلے باز کی پھٹی کی پھٹی رہ گئی آنکھیں

229views

نئی دہلی : پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایسا حیرت انگیز کیچ پکڑا، جس کے ہر طرف بحث ہو رہی ہے ۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز رضوان نے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر انتہائی شاندار کیچ پکڑا۔ آسٹریلیائی وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کو یقین نہیں آرہا تھا کہ رضوان نے کیچ پکڑ لیا ہے۔ حالانکہ بعد میں انہیں بھاری دل کے ساتھ کریز چھوڑنا پڑا۔ رضوان کے اس کیچ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔

تیز گیند باز شاہین آفریدی آسٹریلیائی اننگز کا 83 واں اوور پھینکنے کیلئے آئے۔ آفریدی کے اوور کی دوسری گیند پر ایلیکس کیری نے ڈرائیو کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ گیند کو ٹھیک سے ٹائم نہیں کرسکے۔ گیند بلے کے اندرونی کنارے سے لگ کر وکٹ کے پیچھے چلی گئی جہاں رضوان  مستعد کھڑے تھے۔ رضوان نے اپنی دائیں جانب ڈائیو کیا اور انتہائی نیچا کیچ کو آسانی سے پکڑ لیا۔ کیری 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان آسٹریلیائی ٹیم 318 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لیبوشین نے سب سے زیادہ 63 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عثمان خواجہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر نے 38 رنز بنائے۔ مچیل مارش نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.