156
رانچی: ہائی کورٹ کے ایک جج کے محافظ کی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح کا بتایا جا رہا ہے۔ محافظ کی شناخت بلرام ایکا کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گولی لگنے کے بعد بلرام ایکا کو فوری طور پر میڈیکا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ محافظ نے خودکشی کی یا گولی غلطی سے چلی گئی۔ اصل وجوہات تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوں گی۔