131
رانچی: ارگورہ تھانہ علاقہ کے ہرمو چوک کے قریب واقع تالاب سے ایک نوجوان کی ٹانگیں بندھی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی صبح مقامی لوگوں نے تالاب میں نوجوان کی لاش دیکھی۔ اس کے بعد اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تالاب سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ خبر لکھے جانے تک نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔