Bihar

وقف ترمیمی بل کےخلاف تمام اضلاع کے کلکٹر کو میمورنڈم دیا جائے: حضرت امیر شریعت

36views

پھلواری شریف؍ پٹنہ، 23 ستمبر (راست) امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے آج پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی قیادت میں مجوزہ وقف بل کی آہٹ محسوس کرنے کے بعد ہی سے مختلف ملی تنظیموں کے ساتھ وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلسل سرگرم عمل ہے ، اوران تمام جہتوں پر مستقل کام کررہی ہے ، جس سے اس بل کی واپسی ممکن اور اوقاف کا تحفظ یقینی بن سکے ۔خاص طورپر بہاروجھارکھنڈ کےوزر ائےاعلی سے ملاقات ،جےپی سی کےچیرمین اور ممبران کی ذہن سازی اورانہیں بل کی خطرناکیوں اور آئین سے اس کو ٹکراؤ کے مختلف طریقوں سےواقف کرایا ،مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران اور بااثر سیاسی شخصیات کو میمورنڈم پیش کیاگیا،عوامی سطح پر وقف کے تحفظ کے سلسلے میں بیداری پیداکرنے کےلئےاضلاع کےدورے کرنا اور ضلع وبلاک کی سطح پر سیاسی ،سماجی شخصیات ،علماء وائمہ کرام کےذریعہ بل کے نقصانات سےعوام وخواص کو باخبر کرنااور پھر ۱۵؍ستمبر۲۰۲۴ ء کوباپوسبھاگارکےوسیع ہال میںتحفظ اوقاف کے عنوان سےتاریخی کانفرنس کاانعقاد یہ سب اسی جدوجہد کی اہم کڑیاں ہیں جو بلاشبہ تحریکی نقطہ نظر سے امارت شرعیہ کا بے نظیر کارنامہ ہے ،ان تمام محنتوں کے ساتھ حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ نے اس کوشش کو ایک اور جہت دیتے ہوئےتمام اضلاع کے ذمہ دار علماء ائمہ ،دانشوران اور فکر مند مسلمانوں سےعموما اور بہار اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال کے حضرات قضاۃ ،ارکان شوری امارت شرعیہ ،ارکان ارباب حل وعقد ،اور تنظیم امارت شرعیہ کے صدر وسکریٹریز اور نقباء کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام حضرات ہر ضلع میں ایک وفد بناکر اپنے ضلع کے کلکٹر سے ملاقات کریں اور انہیں بل کے خلاف تیار شدہ میمورنڈم پیش کریں ،اس کے ساتھ امارت شرعیہ کے طریقہ کاراور ملی اتحاد کےایجنڈاپر عمل کرتے ہوئےوفد میں اس ضلع کےدیگر ملی تنظیموں کےذمہ داران کوبھی ساتھ رکھیں جس طرح اب تک امارت شرعیہ نےکیا ہےاور ضلع انتظامیہ کو اس بل کے خلاف اپنے جذبات واحساسات سے واقف کرائیں ،جہاں جہاں ملاقات کا عمل مکمل ہو اس کی ایک رپورٹ وفد کے ارکان کےنام اور نمبرات کی وضاحت کےساتھ مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں ضرور بھیجوائیں ،اس کو اخبارات میں شائع کرائیں ،اور اس کام کو جلد ازجلد انجام دیں تاکہ جےپی سی (وقف ) کی رپورٹ سے پہلے یہ عمل مکمل ہوجائے۔ قائم مقام ناظم صاحب نےامید ظاہرکی ہے کہ معاملہ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے تمام ذمہ داران احساس ذمہ داری کے ساتھ اس کام کو جلد پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.