West Bengal

مغربی بنگال میں طوفان سے 5 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

113views

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ شمالی مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کے کچھ حصوں میں تباہی مچانے والے طوفان کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔واضح رہے100سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے جبکہ کئی جھونپڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا، درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے گر گئے کیونکہ اتوار کو ضلع ہیڈکوارٹر ٹاؤن کے بیشتر حصوں اور کئی علاقوں میں اولے کے ساتھ تیز ہواؤں نے تباہی مچادی۔

وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی ، جو اتوار کی رات دیر گئے ضلع پہنچی، لوگوں کو انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ “اب تک ہمارے پاس پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ میں نے زخمیوں اور طوفان میں مرنے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔ ریاستی انتظامیہ متاثرین کے اہل خانہ  کی ہر ممکن مدد کرے گی “۔

معاوضہ فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر، بینرجی نے کہا، “چونکہ ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہے، میں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں۔ آپ کو ضلع انتظامیہ سے بات کرنی ہوگی۔” وزیراعلیٰ نے اتوار کی رات اسپتال میں زخمیوں اور زیر علاج افراد کی عیادت کی۔ انہوں نے طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے بھی بات کی اور انہیں ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا ’’یہ ایک آفت ہے، ایک ہنگامی صورتحال ہے۔ میں نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان لوگوں سے بھی جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ میں انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں فوری کارروائی کرنے پر شکریہ ادا کروں گی۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ لوگ اور ان کے علاج اور گھروں کی تعمیر کا خیال رکھیں گے،” ۔

بینرجی، ٹی ایم سی پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ، جلپائی گوڑی میڈیکل کالج اور اسپتال گئی اور راستے میں اضلاع کے دیگر حصوں میں ریلیف کیمپوں میں موجود لوگوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.