National

جیٹ ایئرویز کے 538 کروڑ کے املاک ای ڈی کے ذریعہ قرق

147views

انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ  (ای ڈی) نے جیٹ ایئرویز لمیٹڈ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی جاری تحقیقات کے ضمن میں منی لانڈرنگ کے انسداد ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کی دفعات کے تحت 538.05 کروڑ روپے کے املاک کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔

ای ڈی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ضبط کردہ جائیدادوں میں لندن، دبئی اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مختلف کمپنیوں اور افراد کے نام سے رجسٹرڈ 17 رہائشی فلیٹ/بنگلے اور تجارتی احاطے شامل ہیں۔

ای ڈی نے اپنے بیان میں دعوی کیا “ای ڈی نے کینرا بینک، ممبئی کی طرف سے کی گئی تحریری شکایت پر سی بی آئی، بی ایس اینڈ ایف بی، دہلی کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی، جس میں جیٹ ایئرویز اور اس کے پروموٹر اور ڈائریکٹرز کے خلاف مختلف جرائم کا الزام لگایا گیا۔

قبل ازیں، ای ڈی نے نریش گوئل، جے اے ایل کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور دیگر کے احاطے میں تلاشی اور سروے کیا تھا۔ نریش گوئل کو اس سال ستمبر کے اوائل میں ای ڈی نے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.