National

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے 797 نئے کیس رپورٹ ہوئے

139views

 زیر علاج مریضوں کی تعداد 4,091 ریکارڈ کی گئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے 797 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 4,091 ریکارڈ کی گئی۔ یہ اس سال 19 مئی کے بعد سے ملک میں ایک دن میں رپورٹ ہوئے کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ 7 ماہ کے بعد ہندوستان میں ایک دن میں کووڈ کیسز کی تعداد 800 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

جمعہ کی صبح 8 بجے تک مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اپ ڈیٹ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کووڈ-19 کی وجہ سے دو اور مہاراشٹر، پڈوچیری اور تمل ناڈو میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

اس سے قبل 19 مئی 2023 کو ملک میں انفیکشن کے 865 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔ سردی اور کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی وجہ سے حالیہ دنوں میں انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے 5 دسمبر تک یومیہ کیسز کی تعداد دوہرے ہندسوں میں آ گئی تھی۔

سال 2020 کے آغاز سے اب تک تقریباً چار سالوں میں ملک بھر میں 4.5 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 5.3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس کی وجہ سے جانیں تلف ہوچکی ہیں۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4.4 کروڑ ہو گئی ہے۔ قومی صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد ہے۔

وزارت کے مطابق ملک میں انسداد کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 220.67 کروڑ ڈوز دی جا چکی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.