Jharkhand

اے ٹی ایم کاٹ کر رقم چوری کرنے والے 5 جرائم پیشہ گرفتار

16views

بہار اور ہریانہ کا گینگ ملوث تھا

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 3 اکتوبر:۔ پولیس نے اے ٹی ایم کاٹ کر رقم چوری کرنے والے پانچ مجرموں کو گرفتار کیا۔ ایس پی اجے کمار کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہریانہ کے رہنے والے آصف، بہار کے رہنے والے اسلم میاں، اویناش گری اور گڈو سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے چار کار، چوری شدہ 1.70 لاکھ روپے اور چھ موبائل فون برآمد کئے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ 23 اگست کو بدمعاشوں نے رام گڑھ تھانہ علاقے کے گولاروڈ پر واقع وی مارٹ کے قریب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم کاٹ کر رقم کی چوری کی واردات کو انجام دیا تھا۔ ایس پی نے کہا کہ واقعہ کی سنگینی اور حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ جرائم پیشہ کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے دیگر ریاستوں کے کئی تھانوں میں درج مقدمات میں اپنے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.