National

اگنی ویر اسکیم فوج کے خلاف ہے، اقتدار میں آئے تو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیں گے: راہل گاندھی

93views

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے دہلی میں ہونے والے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل انتخابی مہم سے دہلی کی سیاسی فضا انڈیا الائنس کے حق میں نظر آ رہی ہے۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ اسی کے تحت کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات (23 مئی) کو شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار کے لیے دلشاد گارڈن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا۔

یوپی میں شدید گرمی کے دوران بجلی کا بحران، تین یونٹوں میں پیداواری ٹھپ

راہل گاندھی نے کہا کہ اس الیکشن میں لڑائی آئین کے تحفظ کی ہے۔ ہندوستان کے کروڑوں لوگ کھڑے ہیں، کانگریس پارٹی کھڑی ہے، اگر آپ نے آئین کو بدلنے کی کوشش بھی کی تو آپ دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کنہیا کمار میں  کسانوں کی سمجھ ہے اور بین الاقوامی مسائل کی بھی سمجھ ہے۔ اگر کنہیا مجھ سے کہے کہ میں بایولوجیکل (حیاتیاتی) نہیں ہوں، مجھے پرماتما نے بھیجا ہے تو میں کہوں گا کہ بھائی یہ باہر مت کہہ دینا۔ لیکن مودی جی کہتے ہیں کہ میں بایولوجیکل نہیں ہوں، مجھے پرماتما نے بھیجا ہے۔ اگر کوئی راہ چلتا شخص یہ کہے کہ تو ہم کہیں گے کہ آپ جاؤ اپنا کام کرو اور ہمیں اپنا کام کرنے دو، لیکن پی ایم کی ایسی بات پر چمچے واہ واہ کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جب ملک میں کورونا سے لوگ دم توڑ رہے تھے تو یہ تھالی بجانے اور ٹارچ جلانے کے لیے کہہ رہے تھے۔

LIVE: Shri @RahulGandhi addresses the public in Dilshad Garden, Delhi. https://t.co/TiDcg9tMYZ

— Congress (@INCIndia) May 23, 2024

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ پرماتما نے جنہیں بھیجا ہے وہ صرف 22 لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ غریب عوام 24 گھنٹے ہاتھ جوڑ کر قرض معافی مانگتے ہیں، تعلیم مانگتے ہیں اور نریندر مودی صرف دیکھتے رہتے ہیں۔ وہ صرف امبانی اور اڈانی کے لیے اسکیمیں لاتے ہیں۔ صرف صنعتکاروں کا قرض معاف کر تے ہیں۔ راہل گاندھی نے اگنی ویر اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوج کے خلاف ہے۔ اگر ہماری حکومت بنی تو اسے پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے ختم کر نے والے ہیں کیونکہ یہ نریندر مودی لائے ہیں، یہ فوج نہیں لائی ہے۔

بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ انوار العظیم کا قتل منصوبہ بند تھا، کولکاتا پولیس کا دعویٰ

کانگریس کی مہالکشمی یوجنا کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 4 جون کے بعد جب انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی تو خط غربت سے نیچے تمام خاندانوں کی فہرست بنائی جائے گی۔ کروڑوں لوگوں کے نام آئیں گے۔ اس کے بعد ہر خاندان میں سے ایک خاتون کو منتخب کریں گے جس کے اکاؤنٹ میں 4 جولائی کو 8500 روپے منتقل ہو جائیں گے۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ ہم ہر مہینے خواتین کے اکاؤنٹس میں 8500 روپے کھٹا کھٹ بھیجتے رہیں گے۔

Follow us on Google News