سیتامڑھی ، 06 نومبر :۔ سیتامڑھی ضلع کے باجپتی تھانہ علاقے کے بری گائوں میں سوموار کے روز پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوبنے سے بھائی اور بہن سمیت تین بچوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ضلع کے باجپتی تھانہ علاقے کے بری گاو?ں میں چمنی کے قریب گڑھے سے مٹی لانے گئی دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت بری گاو?ں ر ہائشی اشوک ٹھا کر کی بیٹی سونی کماری (11سال) اور بیٹا آدتیہ کمار (10سال) اور جتیندر ٹھاکر کی بیٹی لاڈلی کماری (12سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ تین بچوں کی موت سے گاو?ں میں غم کا ماحول ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب سینکڑوں لوگوں کا ہجوم جمع ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر او ابھیشیک آنند، تھانہ انچا رج پنکج کمار اور اے ایس آئی دیویندر رائے موقع پر پہنچے اور واقعہ کی معلومات حاصل کی۔ تینوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سیتامڑھی صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
197
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آر جے ڈی دفتر میں بہار کیسری،کرشنا سنگھ کی برسی منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ،31جنوری:۔آج سابق وزیر اعلیٰ بہار کیسری، کرشنا سنگھ کی برسی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں...
امارت شرعیہ میں پروفیسر آفتاب عالم کی کتاب کا اجرا
پھلواری شریف ۲۲؍جنوری(راست)پروفیسر ڈاکٹر مولانا آفتاب عالم قاسمی کی وقیع اور معتبر تصنیف ’’تجارت قرآن و حدیث کی روشنی میں‘‘...
رام للا کے پران پرتشٹھاکی سالگرہ سناتنی روایت کا گہرا آستھا: نتن نوین
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ، 22 ؍جنوری:ایودھیا میں رام للا کی زندگی کے پران پرتشٹھا کا ایک سال مکمل ہونے پر،...
رابندر ناتھ مہتو نے پٹنہ میں آل انڈیا 85 ویں پریذائیڈنگ آفیسرز کی میٹنگ میں شرکت کی
معاشی اور سماجی جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنے کی ضرورت پر اظہار خیال کیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی؍پٹنہ، 21جنوری: جھارکھنڈ...