ممبئی : 26 نومبرسن 2008 کو ملک کی تجارتی مرکز ممبئی میں کیے گئے منظم دہشت گردانہ حملوں کے کو آج 15سال مکمل ہو رہے ہیں۔ان حملوں کے نتیجے میں ایک 166 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ممبئی پولیس کے ایک درجن سے زائد اہلکار بھی شامل تھے۔ان سلسلہ وار حملوں میں اے ٹی ایس کےسابق چیف شہید ہیمنت کرکرے ودیگرافسران نے بھی جان گنوائی تھی۔
آج ممبئی سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں اس سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیاجارہاہے ۔ حملے میں ہلاک افراد اور شہید ہیمنت کرکرے کو خراج پیش کیا جارہاہے ۔ ہم آپ کوبتادیں کہ 26 نومبر 2008 کو دہشت گردوں نے ممبئی کے تاج ہوٹل سمیت 6 مقامات پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 160 کے قریب افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ زیادہ ترلوگوں کی موت چھتراپتی شیواجی ٹرمینس پر ہوئی۔ جب کہ تاج محل ہوٹل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 31 افرادہلاک ہوگئے۔
ممبئی کے اے ٹی ایس کے چیف ہیمنت کرکرے کی ہوئی شہادت
26 نومبر، 2008 کو، سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے مابین تقریباً 60 گھنٹوں ہوئی جھڑپ میں160 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ لیکن اس اچانک حملے کو ہمارے ملک کے سیکیورٹی فورسزجوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو مارا کرایا۔ اے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اوردہشت گردوں کا سامنا کرتے لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ کرکرے رات 9.45 بجے اپنے گھرپرکھانا کھارہے تھے۔ اس دوران ، انہیں چھترپتی شیواجی ٹرمینس پر دہشت گرد حملے کی اطلاع فون کے ذریعہ ملی۔ جب انہوں نے ٹی وی دیکھا تو سمجھ گئے کہ معاملہ سنگین ہے۔ وہ اسی وقت اپنے ڈرائیوراورباڈی گارڈ کے ساتھ سی ایس ٹی کے لئے روانہ ہوئے۔
وہاں پہنچنے کے بعد ، وہ دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لئے اسٹیشن پہنچے لیکن وہاں کوئی نہیں تھا۔ اس کے بعد وہ کامہ اسپتال چلے گئے۔ اس دوران ، سینٹ زاویرس کالج کے قریب ایک پتلی گلی میں ، دہشت گردوں نے ان کی کارپر اے کے 47 سے فائرنگ کی ، جس میں ہیمنت کرکرے اور دیگر پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ ان کی بہادری کے بعدانہیں بعدازمرگ اشوک چکراسے نوازا گیا۔
قصاب کوکس طرح دی گئی پھانسی
ممبئی پر کیے گئے اس دہشت گرادنہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ نے لی تھی۔ 10 حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں اور دستی بموں سے کے ذریعہ اس حملے کو انجام دیا تھا۔ حملے کے بعد ، ایک دہشت گرد اجمل قصاب کو زندہ پکڑا گیا تھا۔ اس کے خلاف 3 ماہ میں الزامات ثابت ہوگئے۔ ایک سال بعد،اس حملے میں ملوث ڈیوڈ کول مین ہیڈلی نے 18 مارچ 2010 کو اپنا جرم تسلیم کیا۔ قصاب کو21 نومبر2012 کو پھانسی دے دی گئی تھی