National

صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ کے احاطے میں بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

139views

نئی دہلی، 26 نومبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو یوم آئین کے موقع پر سپریم کورٹ کے احاطے میں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، مرکزی وزیر قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال اور سپریم کورٹ کے دیگر جج بھی موجود تھے۔ صدر جمہوریہ اور چیف جسٹس نے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کے قریب ایک ایک پودا بھی لگایا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.