National

’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس نعرہ دینے والے مودی نے سب کا ستیاناش کر دیا‘، کھڑگے کا مرکزی حکومت پر سخت حملہ

271views

نئی دہلی: ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس نعرہ دینے والے وزیر اعظم مودی نے سب کا ستیاناش (تباہی) کر دیا ہے۔‘‘ یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کے روز دہلی کانگریس کے ذریعہ گیتا کالونی واقع رام لیلا میدان میں منعقد ’نیائے سنکلپ سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے اس دوران مہنگائی، بے روزگاری، جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال کا تذکرہ کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملے کیے۔

आज अगर कोई अन्याय के विरुद्ध लड़ता है तो FIR हो जाती है।

PM मोदी विपक्ष को ED, CBI, IT से डराकर राज करना चाहते हैं।

अगर MP, MLA विपक्ष के हैं तो वह कलंकित होते हैं, लेकिन अगर वो BJP में शामिल हो जाएं तो वह साफ हो जाते हैं।

: ‘न्याय संकल्प सम्मेलन’ में कांग्रेस अध्यक्ष श्री… pic.twitter.com/ruBWKhjLDp

— Congress (@INCIndia) February 3, 2024

جلسۂ عام میں جمع ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں انصاف کے پانچ ستون لے کر نکلے ہیں۔ راہل گاندھی عوام کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ایسا قدم کبھی کسی پارٹی کے لیڈر نے نہیں اٹھایا۔ یہ آئین اور جمہوریت بچانے کی لڑائی ہے، اگر آپ اس میں ناکام ہوئے تو آپ ہمیشہ کے لیے مودی کے غلام بن جاؤ گے۔ پھر ہر طبقہ کو تکلیف کا سامنا ہوگا۔‘‘

आज पिछले 21 दिनों से सामाजिक न्याय के संकल्प के साथ राहुल गाँधी जी के नेतृत्व में भारत जोड़ो न्याय यात्रा चल रही है।

पहले कन्याकुमारी से लेकर कश्मीर तक और अब मणिपुर से लेकर मुंबई तक, राहुल जी जनता के मुद्दे उठाते चल रहें हैं।

शायद ही कोई ऐसा नेता हो, किसी भी पार्टी में,… pic.twitter.com/Bfj927tKuy

— Mallikarjun Kharge (@kharge) February 3, 2024

مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ آج ہر اخبار میں مودی کی گارنٹی نام سے اشتہار شائع ہوتا ہے۔ ہر سال دو کروڑ ملازمتیں دینے اور لوگوں کے اکاؤنٹ میں 15-15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ تو اب تک پورا نہیں ہوا، بلکہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں و غریبوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ پی ایم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں۔ دوسری طرف کانگریس نے جو بھی وعدہ کیا اسے پورا کر کے دکھایا۔ دہلی میں ہوئی ترقی بھی کانگریس کی دی ہوئی ہے۔ سونیا گاندھی جی کی حمایت سے شیلا دیکشت نے دہلی کی بھرپور ترقی کی۔

आज हर घंटे देश का एक किसान और दो नौजवान आत्महत्या कर रहे हैं।

आम आदमी पर टैक्स और GST का भारी बोझ है।

मोदी सरकार अमीरों को करोड़ो रुपए कर्जा दे रही है, लेकिन किसानों को देने के लिए इनके पास पैसा नहीं हैं।

: ‘न्याय संकल्प सम्मेलन’ में कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge

दिल्ली pic.twitter.com/xGzl6kpPNX

— Congress (@INCIndia) February 3, 2024

موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ’’آج مہنگائی عروج پر ہے۔ بے روزگاری سے نوجوان پریشان ہیں۔ ملک کے سرکاری محکموں میں 30 لاکھ عہدے خالی ہیں۔ پی ایم مودی ملازمتیں اس لیے نہیں دے رہے ہیں کیونکہ اس میں ریزرویشن سے ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کے لوگ آئیں گے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں ’’آج ہر گھنٹے ایک کسان اور دو نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ عام آدمی پر ٹیکس اور جی ایس ٹی کا بھاری بوجھ ہے۔ مودی حکومت امیروں کو کروڑوں روپے قرض دے رہی ہے، لیکن کسانوں کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے۔ انھوں نے چھوٹے کاروباریوں کو مدد کا بھروسہ دیا، لیکن قرض صرف بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگوں کو دیا۔ کانگریس نے جو کچھ بنایا، بی جے پی اسے فروخت کر رہی ہے۔ مودی جی کا ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ نعرہ تھا، لیکن انھوں نے سب کا ستیاناش کر دیا ہے۔‘‘

गुरुगोविंद सिंह जी का संदेश है- किसी भी इंसान को ना तो डरना चाहिए और ना ही डराना चाहिए। डर आपके दिमाग में होता है।

मोदी जी के दिमाग में भी डर है, तभी वह डराते रहते हैं। इसलिए ना हम डरेंगे और ना नहीं डराएंगे।

: ‘न्याय संकल्प सम्मेलन’ में कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge

दिल्ली pic.twitter.com/I52z9sk5NO

— Congress (@INCIndia) February 3, 2024

جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ’’آج اگر کوئی ناانصافی کے خلاف لڑتا ہے تو ایف آئی آر ہو جاتی ہے۔ پی ایم مودی اپوزیشن کو ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی سے ڈرا کر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ اگر رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی اپوزیشن کے ہیں تو وہ داغدار ہوتے ہیں، لیکن اگر وہ بی جے پی میں شامل ہو جائیں تو وہ صاف ہو جاتے ہیں۔‘‘ نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ ’’بہار میں بی جے پی نے وزیر اعلیٰ کو اپنی طرف کھینچ لیا۔ بہار میں وہ بہت سماجواد کی باتیں کرتے تھے۔ اب وہ پلٹو رام، پلٹو کمار ہو گئے ہیں۔ جھارکھنڈ میں بھی ہمارے اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوششیں کی گئیں۔ مودی منھ میں رام، بغل میں چھری لے کر چلتے ہیں اور سب کو کاٹتے پھرتے ہیں۔ ان کے دماغ میں ڈر ہے، تبھی وہ سبھی کو ڈراتے رہتے ہیں۔‘‘ اپنی تقریر کے آخر میں انھوں نے کانگریس لیڈران اور کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہم دہلی جیتیں گے تو پورا ملک جیتیں گے۔ ایسی عوام مخالف حکومت اور وزیر اعظم کو ہٹانا ہوگا، اس کے لیے ہمیں عزم لینا ہوگا۔‘‘

Follow us on Google News