National

’ہاتھ بدلے گا حالات‘ کے نعرے کے ساتھ جاری ہوا کانگریس کا ’نیائے پتر‘ جاری، غریبوں کی خوشحالی کا وعدہ

95views

نئی دہلی: کانگریس نے 2024 کے انتخابات کے لیے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ کے نعرے کے ساتھ اپنا منشور جاری کیا اور کہا کہ یہ ’نیائے پتر‘ ہے جو ملک کے لوگوں کو پانچ نیائے (انصاف) کے ساتھ 25 ضمانتیں دیتا ہے۔ اور غریبوں کی خوشحالی کا وعدہ کرتا ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، منشور کمیٹی کے چیئرمین پی چدمبرم اور پارٹی کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مشترکہ طور پر کانگریس کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشور انصاف کی گارنٹی دیتا ہے، اس لیے اسے ’نیائے پتر‘ کہا گیا ہے۔ اس میں تمام اہل وطنوں سے انصاف کا وعدہ کیا گیا ہے اور لوگوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ کانگریس کو ووٹ دینے سے پورے ملک کے حالات بدل جائیں گے۔

کھڑگے نے کہا کہ منشور غریبوں کے لیے وقف ہے اور ملک کے غریبوں کو عزت دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس میں عام لوگوں کی معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے 5000 کروڑ روپے کے نئے اسٹارٹ اپ فنڈ کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی سماجی اور اقتصادی رفتار کو آگے لے کر جائیں گے۔ کسانوں، غریبوں، مزدوروں، خواتین اور محروم طبقات کے لیے ترقی کے بند دروازے کھولیں گے۔ یہ ہمارا عہد ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتے ہیں، لیکن ان 10 سالوں میں کانگریس نے منریگا، حق اطلاعات، فوڈ سیکورٹی، اراضی حصول قانون، تعلیم کا حق سمیت کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ سونیا گاندھی کا منریگا اور فوڈ سیکورٹی کے پیچھے بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ مودی جی اپنے 10 سال کے دور اقتدار میں اس کے مقابلے میں ایک بھی کام نہیں کر سکے۔‘‘

پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران انہوں نے ملک کی حالات کو قریب سے دیکھا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ملک کے لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ہے، اس لئے کانگریس پارٹی ملک کے عوام کو 25 گارنٹیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ان لوگوں کے درمیان ہو رہا ہے جو جمہوریت اور آئین کو بچانا چاہتے ہیں اور جو اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں، اس لیے لوگوں کو آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے کانگریس کو ووٹ دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت انتخابی جنگ ہے اور کانگریس پوری طاقت سے لڑے گی اور یہ الیکشن جیتے گی۔

وینوگوپال نے کہا کہ ہم نے آج منشور جاری کیا ہے۔ کل یعنی ہفتہ کو ہم دو ریلیوں کے ساتھ اس کا آغاز کر رہے ہیں۔ پہلی ریلی جے پور، راجستھان میں اور دوسری ریلی حیدرآباد، تلنگانہ میں منعقد کی جائے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.