Jharkhand

میلہ دیکھنے کے دوران لڑائی میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا

27views

مشتعل افراد نے رانچی کا لال پور چوک جام کر دیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13 اکتوبر:۔ میلے گھومنے کے دوران لڑائی میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کی سنیچر کی رات دیر گئے موت ہو گئی۔ مرنے والے کی شناخت روہت منڈا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ اصل میں لال پور تھانہ علاقہ کے لوہراکوچہ کا رہنے والا تھا۔ روہت منڈا کی موت کے بعد مشتعل لوگوں نے اتوار کی صبح لال پور چوک کو جام کر دیا۔ مشتعل ہجوم واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہا ہے۔ سڑک جام ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہونچی گئی اور مشتعل لوگوں کو منا کر جام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لال پور چوک پر ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لوگوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ روہت دو دن پہلے اپنے دوستوں کے ساتھ میلے دیکھنے نکلا تھا۔ اس دوران راتو روڈ چوک کے قریب ان کی کچھ نوجوانوں سے لڑائی ہو گئی۔ اس واقعہ میں روہت شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سنیچر کی رات دیر گئے اسکی موت ہوگئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.