International

نیتن یاہو عوام اور سکیورٹی اداروں کا عتماد کھو چکے ہیں، فورا عہدہ چھوڑ دیں: لپیڈ

249views

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ مزید شدت اختیار کرتا جار ہا ہے۔ حزب اختلاف کے رہ نما یائر لپیڈ نے نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ عوام اور سیکورٹی اداروں کا اعتماد کھو چکے ہیں اس لیے انہیں فورا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے‘‘۔

“نیتن یاھو عہدہ چھوڑ دیں”

لپیڈ نے مزید کہا کہ “جو بھی اس طرح ناکام ہوتا ہے وہ حکومت جاری نہیں رہ سکتا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تباہی پر نیتن یاہو کا نام لکھا گیا تھا اور وہ سلامتی کے اداروں اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ حکومت ہمیں چھوڑ دے اور ہمیں عذاب سے نجات دلائے‘‘۔

انہوں نے نیتن یاہو پر یہ الزام بھی لگایا کہ “اپنے دور حکومت میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کا سبب بنے۔ انہیں ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے”۔

فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسرائیلی چینل 13 نےرائے عامہ کےایک جائزے کی تفصیلات شائع کی ہیں جس میں بتایا گیا کہ 76 فیصد اسرائیلی نیتن یاھو سے فورا استعفیٰ چاہتے ہیں۔

47 فیصد جواب دہندگان نے زور دیا کہ وزیر اعظم کو جنگ کے اختتام پر مستعفی ہو جانا چاہیے، جب کہ 29 فیصد نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

سروے کے مطابق صرف 18 فیصد کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کو جنگ کے بعد بھی اپنے عہدے پر رہنا چاہیے۔

رائے عامہ کے سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 44 فیصد کا خیال ہے کہ تنازعات کے لیے نیتن یاہو ذمہ دار ہیں اور 33 فیصد کا خیال ہے کہ فوج ذمہ دار ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.