ہومWest Bengalکابینہ میٹنگ سے پہلےشوبھندو کی عوامی عدالت

کابینہ میٹنگ سے پہلےشوبھندو کی عوامی عدالت

لوگوں کی شکایات براہِ راست سننے پہنچے وزیراعلی

جدید بھارت نیوز سروس
ٰکولکاتہ :مغربی بنگال میں نئی بی جے پی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انتظامی سرگرمیاں مسلسل تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ پیر کی صبح ریاست کی سیاست اور انتظامیہ میں اس وقت نئی ہلچل پیدا ہوگئی جب وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کابینہ کی اہم میٹنگ سے پہلے سیدھے عوام کے درمیان پہنچ گئے۔ سالٹ لیک میں واقع پارٹی دفتر میں انہوں نے ’عوامی عدالت‘ لگا کر عام لوگوں کی شکایات براہِ راست سنیں۔وزیراعلیٰ صبح تقریباً 9.30بجے پارٹی دفتر پہنچے، جہاں پارٹی کارکنوں اور حامیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کی سینئر لیڈر لاکٹ چٹرجی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ دفتر کے باہر صبح سے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ مختلف اضلاع سے آئے افراد اپنی شکایات، مسائل اور مطالبات لے کر وزیراعلیٰ سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق ’عوامی عدالت‘ کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ تعداد نوکری کے امیدواروں کی رہی۔ سرکاری بھرتیوں، ملازمتوں میں بے ضابطگیوں، میونسپل بھرتی گھوٹالے اور بے روزگاری جیسے مسائل لے کر نوجوان بڑی تعداد میں وہاں پہنچے۔ کئی افراد نے سرکاری اسکیموں، زمین کے تنازعات، پولیس شکایات اور پنچایت سطح کے مسائل بھی وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے۔ شکایات سننے کے ساتھ متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت بھی دی۔عوامی عدالت‘ ختم کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سیدھے نوانو روانہ ہوں گے۔ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سرکاری ملازمین کو امید ہے کہ ڈی اے کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے گا۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت مرکزی شرح کے مطابق ڈی اے دینے اور ساتواں پے کمیشن نافذ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں بھی ساتویں پے کمیشن کے نفاذ کا وعدہ کیا تھا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو لاکھوں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق کابینہ اجلاس سے پہلے عوامی عدالت لگانا ایک اہم سیاسی پیغام بھی مانا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے نئی حکومت یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ عوامی مسائل سننے اور فوری کارروائی کرنے کے لیے براہِ راست میدان میں موجود ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات