میئر کی لوگوں سے اپیل:آپ گھر سے باہر نہ نکلیں
جدید بھارت نیوز سروس
کولوکاتہ،23 ستمبر: میونسپل کارپوریشن کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی تیزی سے نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ صلاحیت کے پمپ نصب کیے گئے ہیں اور ہنگامی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں اسٹینڈ بائی پر ہیں۔میئر اور وزیر فرہاد حکیم نے سڑک پر اتر کر پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا اور کارپوریشن کے کنٹرول روم سے صورتحال کی نگرانی کی۔وزیر فرہاد حکیم کے علاقے کی صورتحال بھی بہت خراب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دروازے کھولنے کے بعد بھی پانی واپس اندر آ رہا ہے۔کولکتہ میئر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ گھر سے باہر نہیںنہ نکلیں۔ بجلی کے جھٹکے سے موت کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کولکتہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ آسمان ابر آلود رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔









Users Today : 182
Users Yesterday : 360
Users Last 7 days : 2970
Users Last 30 days : 6907
Users This Month : 6893
Users This Year : 6907
Total Users : 4568450