ہگلی: درگا پوجا کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور مختلف علاقوں میں پوجا پنڈالوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ غریبوں اور ضرورت مندوں میں کپڑوں کی تقسیم بھی کی جارہی ہے تاکہ وہ پوجا کی خوشی منانے میں شامل ہو جائیں ۔ اس کے علاوہ اس موقع پر کہیں کہیں پوجا کمیٹی کی جانب سے طلبہ میں کاپی ،قلم اور سلیٹ وغیرہ بھی تقسیم ک ۓ جا رہے ہیں ۔ چاپدانی کے وارڈ نمبر 8 میں واقع پھینسوابگان میں کل شام اندرا سماج سیوا پوجا پنڈال کا افتتاح چیرمین سریش مشرا کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اس موقع پر کونسلر سورج گپتا ، رتن شاؤ ، ماسٹر محمد روشن ضمیر ، کیشور کیوٹ اور دیگر لوگ موجود تھے ۔ افتتاحی پروگرام کے بعد علاقے کے تمام میڈیم اسکولوں کے طلبہ کو کاپی ،قلم اور دیگر سامان تقسیم ک ۓ گئے ۔ رشڑا میں بھی وہاں کے چیرمین بج ۓ ساگر مشرا کے ہاتھوں درگا پوجا پنڈال کا افتتاح کیا گیا اور ساتھ ہی غریبوں اور ضرورت مندوں میں کپڑے بھی تقسیم کئے گئے ۔
درگا پوجا پنڈال کے افتتاح کے ساتھ لوگوں میں جوش وخروش
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594327