ہومWest Bengalوزیر اعلی ممتا بنرجی کا بی جے پی کو کھلا چیلنج

وزیر اعلی ممتا بنرجی کا بی جے پی کو کھلا چیلنج

کہا:تم گندا کھیل کھیلو گے تو ہم مضبوطی سے جواب دیں گے

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ :مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی ماحول مزید گرم ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس کے بوتھ ایجنٹوں کو جان بوجھ کر گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ پولنگ کے دن وہ بوتھوں پر موجود نہ رہ سکیں۔ ان کا یہ بیان ترنمول سے وابستہ سیاسی مشاورتی ادارے اے آئی پیک کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے، جسے پارٹی نے انتخابی سازش قرار دیا ہے۔مغربی مدناپور کے پنگلا میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ اس بار ہمارے بوتھ ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں تاکہ وہ پولنگ بوتھ میں نہ بیٹھ سکیں۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ اگر ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا جائے تو فوراً دوسرا تیار رکھا جائے، اور ضرورت پڑنے پر خواتین کارکنان کو بھی بوتھ ایجنٹ بنایا جائے۔ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کو سیٹ بہ سیٹ نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن پارٹی دباؤ میں آنے والی نہیں۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہااگر تم گندا کھیل کھیلنا چاہتے ہو تو یاد رکھو، ہم اس سے زیادہ مضبوطی سے جواب دیں گے۔یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ترنمول کی سیاسی مشاورتی تنظیم اے آئی پیک کے ڈائریکٹر ونیش چندیل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کوئلہ اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق گرفتاری مالی بے ضابطگیوں کے ایک معاملے میں کی گئی، تاہم ترنمول اس کارروائی کو اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہی ہے۔ترنمول کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بھی اس گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہ صاف پیغام ہے کہ اگر آپ اپوزیشن کے لیے کام کریں گے تو آپ کو نشانہ بنایا جائے گا۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل مرکزی ایجنسیوں کی کارروائیاں اور اس پر ترنمول کی سخت جوابی مہم بنگال کی سیاست کو مزید گرم کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی کے تازہ بیانات سے واضح ہے کہ حکمراں جماعت انتخابی عمل کے دوران ممکنہ رکاوٹوں اور ایجنسی کارروائیوں کو لے کر سنجیدہ تشویش میں مبتلا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا واقعی بوتھ ایجنٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے یا یہ صرف انتخابی بیان بازی ہے؟ لیکن اتنا طے ہے کہ بنگال کی انتخابی جنگ اب صرف ووٹوں کی نہیں بلکہ اداروں اور بیانیوں کی بھی جنگ بنتی جا رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات