نیو یارک 04 نومبر (ایجنسی) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں ایران کو اسرائیل پر ایک اور حملہ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ امریکہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگرایران نے تل ابیب پر حملہ کیا تو امریکہ اسرائیلیوں کو نہیں روک سکے گا۔ایک امریکی اہلکار اوراس معاملے سے واقف ایک سابق اسرائیلی اہلکار کے مطابق امریکہ کو لگ رہا ہے کہ ایران ایک بار پھراسرائیل پرحملہ کرےگا۔یکم اکتوبرکو ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملہ کرنے کے بعد اسرائیلی قتل و غارت گری کے ایک سلسلے کے جواب میں اسرائیل نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا لیکن جوہری تنصیبات یا تیل کی پیداوار کی تنصیبات کو نہیں چھیڑا۔ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ”ہم نے ایرانیوں سے کہا ہےکہ ہم اسرائیل کو روک نہیں سکیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی نہیں بنا سکیں گے کہ اگلا حملہ پچھلے حملے کی طرح نپا تلا اور ہدف پر ہوگا”۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ پیغام براہ راست ایرانیوں تک پہنچایا گیا تھا- ویسےاس طرح کے براہ راست مواصلات کا شاذ و نادر ہی انکشاف کیا جاتا ہے۔اسرائیلی اہلکار کا کہنا تھا کہ سوئس حکومت کے ذریعے واشنگٹن سے تہران کو ایک پیغام پہنچایا گیا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ امریکی انتظامیہ کا موقف بہت واضح ہے۔ ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے۔ تاہم اگر ایران نے حملہ کیا تو ہم اسرائیل کی مدد کریں گے‘‘۔پینٹاگان کے ترجمان جنرل پیٹ رائڈر نے جمعہ کو کہا کہ امریکہ اضافی بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز، ایک فائٹر سکواڈرن، ٹینکر طیارے اور امریکی فضائیہ کے کئی طویل فاصلے تک مار کرنے والے B-52 بمبار طیاروں کو مشرق وسطیٰ لے جا رہا ہے۔رائڈر نے کہا کہ “وزیر دفاع لائیڈ آسٹن یہ واضح کیا ہے کہ اگر ایران، اس کے شراکت دار، یا ایران کے پراکسی اس لمحے کو امریکی افراد یا خطے میں مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، تو امریکہ اپنے لوگوں لوگوں کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا”۔
19
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ٹرمپ کے لیے تحفہ :اسرائیل لبنان میں فائر بندی کا منصوبہ تیار کرنے میں مصروف
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جاری معرکے میں 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تل ابیب 14 نومبر...
امن دستوں پر لبنانی سرحد پر حملے ، سلامتی کونسل کا اظہار تشویش
نیو یارک 14 نومبر (ایجنسی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے یو این...
سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال
ریا ض 14 نومبر (ایجنسی) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن...
ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ دوستانہ ملاقات، اقتدار کی پرامن منتقلی پر اتفاق
واشنگٹن 14 نومبر (ایجنسی) 4 سال قبل غصے میں وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے والے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ...