تل ابیب، 11 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے للطاکیہ بندرگاہ پر حملے میں شام کے بحری بیڑے کو تباہ کر دیا ہے وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاٹز نے حائفہ شہر میں اسرائیلی فوج کے بحری اڈے کا دورہ کیا بیان میں کہا گیا کہ کاٹز نے گزشتہ روز اسرائیلی بحریہ کے لطاکیہ بندرگاہ پر کیے گئے حملوں کے بارے میں حکام سے معلومات حاصل کیں۔لطاکیہ بندرگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے اس حملے سے شامی بحری بیڑے کو تباہ کردیا ہے۔کاٹز نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فوج شام کی سرحد پر واقع بفر زون پر مکمل طور پر اپنا قبضہ قائم کرنے کے قریب ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اتوار کو بشار الاسد کی معزولی کے بعد شام میں شدت اختیار کرنے والے فضائی حملوں کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسد کی معزولی کے بعد سے اب تک 320 ’اسٹریٹیجک اہداف‘ پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔بتایا گیا کہ نشانہ بننے والے اہداف میں شام کا فضائی دفاعی نظام، میزائل ڈپو، فوجی طیارے اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں سے شام کی بعث حکومت کی “70 فیصد سے زیادہ” فوجی صلاحیت کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
6
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 34 فلسطینی شہید
جنرل اسمبلی میں فوری جنگ بندی پر آج ووٹنگ غزہ، 11 دسمبر (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی...
اسرائیلی انتظامیہ جس راستے پر چل رہی ہے وہ سراسر غلط ہے: صدر ایردوان
انقرہ، 11 دسمبر (یو این آئی) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "اسرائیلی حکومت جس راستے پرمصر اوربضد ہے،...
رفتار میں ہوائی جہاز کو بھی مات دینے والی ٹرین کس اسپیڈ سے چلے گی
بیجنگ، 11 دسمبر (یو این آئی) ہوائی جہاز کو سفر کا تیز ترین ذریعہ تصور کیا جاتا ہے، تاہم اب...
کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات، 2 روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی
کراچی ، 11 دسمبر (یو این آئی) شہر قائد کے مختلف مقامات میں منگل سے اب تک ٹریفک حادثوں میں...