Bihar

اندرا گاندھی کی برسی پر ریاستی تقریب میں گورنر اور وزیر اعلیٰ نے خراج عقیدت پیش کیا

135views

پٹنہ ، 31 اکتوبر :۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی پر منگل کے روز اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ ا?ف میڈیکل سائنس، شیخ پورہ، پٹنہ احاطے میں ایک ریاستی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اندرا گاندھی کو ان کے ا?دم قد مجسمے پرگلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر فنانس ، کامرس ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری ، ریونیو اور لینڈ ریفارمز کے وزیر ا?لوک کمار مہتا ، بلڈنگ کنسٹرکشن کے وزیر اشوک چودھری ، ٹرانسپورٹ کی وزیر شیلا کماری سمیت کئی سماجی اور سیاسی کارکنوں نے اندرا گاندھی کے مجسمہ پر گلپوشی کر خراج تحسین پیش کیا۔ اس دوران ایک کل مذہبی دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا اور محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے فنکاروں نے بھجن ، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت گائے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.