National

یوپی: عمر رسیدہ خاتون نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے سامنے ’پی ایم آواس یوجنا‘ کی پول کھول دی!

122views

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوانی سے پاک حکمرانی کے دعوے کرتے ہیں اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس معاملے پر اپنی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں۔ لیکن بی جے پی کی حکومت والی اتر پردیش میں ایک عمر رسیدہ خاتون نے ایک جلسے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے سامنے بدعنوانی سے پاک حکمرانی کی پول کھول کر رکھ دی!

آئی آئی ٹی-بی ایچ یو چھیڑخانی معاملہ میں پولیس نے 200 صفحات پر مشتمل فرد جرم دائر کی

یہ واقعہ اتر پردیش کے بدایوں میں پیش آیا اور اس سے مرکز کے منصوبہ ’پی ایم آواس یوجنا‘ میں بدعنوانی اجاگر ہوئی۔ دراصل، بدایوں میں ‘وکاس بھارت سنکلپ یاترا’ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کشیپ ایک بزرگ خاتون ‘پی ایم آواس یوجنا’ کے تحت گھر کی چابیاں سونپ رہے ہیں۔ چابیاں حوالے کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے خاتون سے پوچھا کہ آپ سے کسی نے پیسے (رشوت) تو نہیں لیے؟ اس پر خاتون نے جلسہ میں مائیک پر ہی کہہ دیا کہ ’ہاں 30 ہزار روپے لیے ہیں۔‘

گجرات: کشتی حادثہ میں طلبا اور اساتذہ سمیت 16 افراد جان بحق، 18 کے خلاف مقدمہ، معاملہ میں 2 گرفتار

بزرگ خاتون کا نام شاردا دیوی ہے اور وہ اساواں نگر پنچایت کی رہائشی ہیں۔ آنولہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کشیپ انہیں گھر کی چابیاں سونپ رہے تھے۔ اس دوران وہ تمام مستحقین کے تجربات اور احساسات جاننے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران جب عمر رسیدہ خاتون سے سوال کیا گیا تو انہوں نے سر محفل حقیقت بیان کر دی!

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ’تربوز‘ مزاحمت کی علامت کیسے بن گیا؟

جلسہ میں بدعنوانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔‘ بدعنوانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی حکومت کو رسوائی کا سامنا ہے۔ اس معاملے میں بی جے پی کے ضلع صدر راجیو گپتا نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کے چابیاں سونپتے وقت بزرگ خاتون نے پیسوں کی بات کی ہے تو یہ ہمارے لیے بہت سنگین معاملہ ہے۔

BJP सांसद : घर मिला है, किसी ने पैसे तो नहीं लिए?
वृद्धा : हां लिए हैं, 30 हजार

Video उत्तर प्रदेश में जिला बदायूं की है। कार्यक्रम का नाम था “विकसित भारत संकल्प यात्रा” और बात हो रही थी “PM आवास योजना” की। pic.twitter.com/w2a75cQH0r

— Sachin Gupta (@SachinGuptaUP) January 19, 2024

انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر ضلع مجسٹریٹ کو اس معاملہ آگاہ کیا ہے اور انہیں معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔ وہیں ضلع مجسٹریٹ بدایوں منوج کمار نے کہا، ’’یہ معاملہ میرے علم میں آیا ہے، میں نے اس معاملے کی جانچ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایڈمنسٹریشن وی کے سنگھ کے حوالہ کر دی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔‘‘

Follow us on Google News