National

دہلی کے ویلکم علاقہ میں عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

116views

شمال مشرقی دہلی کے سنت کبیر نگر، ویلکم میں ایک دو منزلہ پرانی زیر تعمیر عمارت گرنے سے جینز فیکٹری کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ جینز فیکٹری کے تینوں ملازمین دو منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر کام کر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ ایسٹ) جوئے ٹرکی نے بتایا کہ دو منزلہ عمارت کے گرنے کی اطلاع دوپہر 2.16 بجے ملی۔ یہ ایک پرانی عمارت تھی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس عمارت کی پہلی منزل خالی تھی اور گراؤنڈ فلور پر جینز کے کپڑے کاٹنے کا کام ہو رہا تھا۔

ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ ملبے تلے پھنسے 3 ملازمین کو نکال کر جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے دو کو مردہ قرار دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت ارشد (30) اور توحید (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی ریحان (22) جی ٹی بی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت کے مالک کی شناخت شاہد کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.